ہاؤس موسیقی
ہاؤس الیکٹرانک ڈانس موسیقی کا ایک انداز ہے جو شکاگو، الینوئے، ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1980ء کی دہائی کے اوائل میں ایجاد ہوا۔ یہ انداز 1980ء دہائی کے وسط میں ابتدائی طور شکاگو کے ڈسکوٹیکس میں مقبول ہوا جہاں افریقی-امریکی، لاطینی-امریکی اور مرد ہم جنس پرست برادریوں کی آمد و رفت زیادہ تھی۔ رفتہ رفتہ یہ امریکا کے دوسرے علاقوں جیسے ڈیٹروئیٹ، نیو یارک شہر، لاس اینجلس اور میامی میں بھی پھیل گئی۔ پھر یہ موسیقی یورپ پہنچ گئی اور بعد ازاں 1990ء کی دہائی کے پہلے نصف میں بین الاقوامی طور پر پاپ اور ڈانس موسیقی کی طرح مقبول ہو گئی۔
ہاؤس موسیقی پر سول اور فنک کی آمیزش والی ڈسکو موسیقی کے عناصر کا بہت گہرا اثر ہے۔