ہاتھا پائی
ہاتھا پائی (انگریزی: Melee) ایسی صورت حال کو کہا جاتا ہے جس میں غیر منظم انداز میں دست بہ دست مقابلہ کی نوبت آئی ہے۔ ایسی جنگیں جو قریبی مقابلہ کے مرحلے کی نوبت سے گزرتی ہیں ان میں ایسی صورت حال رو نما ہو سکتی ہے۔ بڑی جنگوں میں رو نما ہاتھائی پائی کے لیے کوئی مرکزی گرفت نہیں ہوتی ہے۔[1]
عام استعمالات میں ہاتھائی دو شخصوں اور دو گروہوں میں ہو سکتی ہے۔ مثلًا کالجوں میں یونیورسٹیوں کے طلبہ مختلف سیاسی وابستگی یا طلبہ انجمنوں کی باہمی کشمکش کی بنا پر ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے ہیں۔ کئی پارلیمان اور ریاستی اسمبلی میں بر سر اقتدار میں حزب مخالف کے بیچ ہاتھاپائی کی صورت حال دیکھنے میں آئی ہے۔