ہارون سہگل فیملی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
امبر ہارون سہگل کی سربراہی میں ہارون سہگل فیملی پاکستان میں دو انتہائی بااثر کاروباری گھروں کا مجموعہ ہے، ہارون فیملی اخبار کی اشاعت میں اولین مقام رکھتی ہے جبکہ سہگل فیملی ٹیکسٹائل، کیمیکلز، بیوٹی پراڈکٹس اور الیکٹرانکس سمیت مختلف شعبوں میں ممتاز سرمایہ کار چلے آ رہے ہیں۔
امبر ہارون سہگل کے والد محمود عبداللہ ہارون نے پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز ، ہارون سنز اور ہارون آئلز سمیت کئی کاروبار قائم کیے ، ان کے مرحوم خاوند اعظم سہگل جنوری 2018ء میں اپنی موت سے قبل پاکستان کے سرکردہ کاروباری افراد میں شامل تھے، وہ زیادہ تر اپنی فیملی کی ملکیت متعدد کمپنیوں کے حصص کے حامل اور ڈائریکٹر تھے، 2016ء میں انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام کیا، ہارون سہگل فیملی ڈان نیوز ٹیلی وژن ، سٹی ایف ایم 89 ریڈیو اسٹیشن ، نیوز ویب سائٹ ڈان ڈاٹ کام اور انگریزی زبان میں جریدے ہیرالڈ اور اڑوڑا کی مالک ہے۔
ناز آفرین سہگل لاکھانی ، امبر ہارون سہگل کی صاحبزادی ہیں، وہ سٹی ایف ایم 89 ریڈیواسٹیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر اور اڑوڑا براڈ کاسٹنگ سروسز لمیٹڈ کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، وہ ہیرالڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بھی ہیں،انہون نے دانش علی لاکھانی سے شادی کی جن کے چچا سلطان علی لاکھانی ایکسپریس میڈیا گروپ کے مالک ہیں۔
امبر ہارون سہگل کی دوسری صاحبزادی زینا را جی نے مصطفیٰ را جی سے شادی کی ہے جس کی فیملی کے عوامی جمہوریہ کانگو میں را بینک سمیت ان کے کئی کاروبار ہیں جن میں سے وہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے کام کیا،