ڈراما وفلم پروڈیوسر، کہانی و ڈراما ونویس، ہدایتکار، اسکرپٹ رائٹر اور معروف ناول نگار

ہاشم ندیم
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش کوئٹہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ناول نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

ہاشم ندیم پاکستان کے شہر کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز اردو زبان کے ناول نگار ہیں۔ ان کے کام کو پورے پاکستان میں سراہا گیا۔ جنگ اخبار کے سروے کے مطابق ان کا ناول عبداللہ (ناول) ملک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا ناول ہے۔ ان کے دیگر ناول میں بچپن کا دسمبر، ایک محبت اور سہی اور مقدس شامل ہیں۔ ان کے کام کو دیکھ کر حکومت پاکستان نے انھیں تمغا حسن کارکردگی سے نوزا۔

کوئٹہ میں میرے قیام کے دوران میرے پاس فرصت کے بےشمار لمحات تھے اسی فرصت میں، میں یہ ناول پڑھنے لگا آپ یقین مانیے میں مطالعے کے درمیان میں دو مرتبہ رو پڑا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا یہ جوان بہت سوں سے بازی لے گیا۔ عطا الحق قاسمی کے تاثرات ناول خدا اور محبت کے بارے میں

ابتدائی زندگی

ترمیم

وہ کوئٹہ شہر میں 3 فروری 1976ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج پٹارو سے حاصل کی۔ اور پھر بولان میڈیکل کالج سے طب کی ڈگری لی اس کے بعد انھوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔ اور 1996ء میں کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ کشنر کے کام کرنے لگے

ادبی زندگی

ترمیم

انھوں نے جنگ اخبار "سنڈے میگزین" سے تصنیفی زندگی کا آغاز کیا۔ وہ عہدِ حاضر کے مقبول ِ عام ناول نویس اور افسانہ نگار ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پروڈیوسر ، ڈائریکٹر، ڈراما رائٹر اور شاعر ہیں۔ ان کی مشہور ناولوں میں "بچپن کا دسمبر" ، "خدا اور محبت" ، "ایک محبت اور سہی" ، "عبد اللہ (تین حصے) " ، "رقص ِ بسمل" ، "مقدس" اور "پری زاد" شامل ہیں۔ ان ناولوں کے نمایاں موضوعات محبت ، مذہب اور تصوف ہیں۔ "صلیبِ عشق" ہاشم ندیم کا واحد افسانوی مجموعہ ہے۔ جس میں بعض نظمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ کُل نو (09) افسانے شامل ہیں۔ ناول کی طرح افسانوں میں بھی مذہب اور محبت کا امتزاج ہے۔ ان کی کئی ناولوں کی ڈرامائی تشکیل کی گئی ہے۔ ہاشم ندیم کو بہترین کارکردگی پر کئی ایوارڈ بھی دیے گئے۔ جن میں تمغا حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔

ناول

ترمیم
  • بچپن کا دسمبر
  • خدا اور محبت
  • عبد اللہ
  • عبد اللہ (دوم)
  • صلیب عشق
  • ایک محبت اور سہی
  • مقدس
  • پری زاد

حوالہ جات

ترمیم