ہدایت السالکین
ہدایت السالکین فی رد المنکرین سلسلہ سیفیہ کی اہم کتاب جو بانی سلسلہ نے سلسلہ پر اعتراضات کے جواب میں لکھوائی ہے۔
نام کتاب
ترمیمپورا نام ہدایت السالکین فی رد المنکرین ہے اسے عموما ہدایت السالکین کہا جاتا ہے۔اس کی تلخیص پروفیسر مشتاق احمد حنفی سیفی نے کی جو تقریباً دو سو صفحات پر مشتمل ہے اس کا نام بھی ہدایت السالکین ہے جس کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
مصنف کتاب
ترمیمیہ کتاب افادات عالیہ ہیں سلسلہ سیفیہ کے بانی آخوند زادہ سیف الرحمن پیر ارچی خراسانی کے جنہیں مرتب کیا مولانا امین اللہ سیفی نے جو دار العلوم سیفیہ منڈیکس پشاور میں مدرس تھے
تاریخ اشاعت
ترمیمہدایت السالکین کی اشاعت محرم الحرام 1416ھ بمطابق جون 1995ء اور یہ 532 صفحات پر مشتمل ہے اس کے بعد کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔
موضوع کتاب
ترمیمکتاب ایک معاند(عناد و دشمنی رکھنے والا) کے متعصبانہ سوالات کا علمی محاسبہ ہے جس میں اس کے جاہلانہ و متعصبانہ اعتراضات کا مدلل و محقق جواب دیا گیا جس کا ابھی تک کسی کے پاس جواب نہیں اعتراضات سارے کے سارے بغیر حوالہ کے ہیں ان سب کا تفصیلی جواب قرآن و احادیث فقہائے کرام اور بزرگان دین کے حوالہ جات سے مزین ہے۔کل اعتراضات 6 ہیں جبکہ ان کا جوابات 500 سے زائد صفحات پر دیا گیاہے۔
عنوانات
ترمیم- اللہ تعالی کی خالق علی الاطلاق ہے
- صفات اور شیونات میں فرق
- اسماء مشترکہ کی حقیقت
- خلق و کسب کے بارے میں اہل سنت و جماعت کا عقیدہ
- بندے کو مجبور ٹھہرنا تمام قرآن کا انکار ہے
- شاتم النبی ﷺکفر تابیدی سے کافر ہے
- ایک ولی اللہ کا انکار کرنا اجماعا کفر ہے
- ضرور یات میں تاویل کرنا کفر ہے
- رضا بالکفر کفر ہے
- نماز میں سنت موکدہ کا ترک کرنا مکروہ تحریمی ہے
- ظاہری علم کے استاد کا حق زیادہ ہے یا باطنی علم کے استاد کا
- لطائف کے بارے ارشاد ات قرآنیہ و نبویہ
- قرآن کریم اور مفسرین کے اقوال سے وجد کا ثبوت
- علم لدنی کی تحصیل فرض عین ہے
- تعریف وارث کامل
- ختم خواجگان شریف
- اسباق چشتیہ و قادریہ شریف
- اسباق سہروردیہ شریف
- سلسلہ عالیہ نقشبندیہ شریف میں نفی اثبات کا طریقہ
- شجرہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ سیفیہ
- شجرہ عالیہ چشتیہ ھاشمیہ سیفیہ
- شجریہ عالیہ قادریہ ہاشمیہ مجددیہ سیفیہ
- شجرہ عالیہ سہروردیہ ھاشمیہ مجددیہ سیفیہ
ناشر کتاب
ترمیمدار العلوم جامعہ جیلانیہ نادر آباد بیدیاں روڈ لاہور کینٹ اور مکتبہ سیفیہ محمدیہ حسین ٹاؤن راوی ریان نزد کالا شاہ کاکولاہور۔ [1]
بیرونی رابطہ
ترمیمڈاؤن لوڈ ہدایت السالکینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ marfat.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ ہدایت السالکین:ناشر،دار العلوم جامعہ جیلانیہ نادر آباد بیدیاں روڈ لاہور کینٹ