مائیکل طوفان
مائیکل طوفان 1992ء میں آنے سمندری طوفان اینڈریو کے بعد ایک انتہائی شدید سمندری طوفان ہے جس کا نشانہ ریاست ہائے متّحدہ امریکا ہے۔ یہ دباؤ کے لحاظ سے تیسرا انتہائی شدید سمندری طوفان ہے، جس میں سمندر نے خشکی کی حدوں کو بھی عبور کر لیا ہے اور اس حساب سے یہ 1935ء کے لیبر ڈے سمندری طوفان اور 1969ء میں آنے والے کمیلے سمندری طوفان سے کمتر ہے۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار کے لحاظ سے یہ چوتھا شدید خشکی کو عبور کرنے والا طوفان ہے اور فلوریڈا کے آس پاس شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بنانے والا شدید ترین طوفان ہے۔
مائیکل طوفان | |
---|---|
معلومات | |
ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
آغاز | 7 اکتوبر 2018 |
اختتام | 16 اکتوبر 2018 |
کمتر فضائی دباؤ | 919 ہیکٹو پاسکل |
ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار | 155 میل فی گھنٹہ |
نقصانات | |
|
72 |
درستی - ترمیم |
یہ تیرھواں طوفان ہے جس کو ساتویں سمندری طوفان کا نام دیا گیا ہے اور 2018ء کے اوقیانوسی سمندری طوفانی موسم میں آنے والا دوسرا بڑا طوفان ہے۔ مائیکل طوفان کا آغاز مغربی بحیرہ کریبی میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث ہوا۔ 7 اکتوبر تک یہ ٹروپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔ یہ بتدریج پیشرفت ایک ہفتے تک جاری رہی۔ اگلے روز شمال کی جانب رخ کرتے ہوئے کیوبا کے مغربی سرے پر یہ شدّت پکڑ کر طوفان میں تبدیل ہو چکا تھا۔ خلیج میکسیکو میں یہ مضبوطی پکڑتا رہا، جس میں پہلے تو یہ 9 اکتوبر کو بڑے طوفان میں تبدیل ہوا اور سافر-سمپسن پیما پر یہ مزید بڑھ کر کیٹیگری 4 طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ فلوریڈا کے آس پاس شمال مغربی علاقوں تک پہنچتے ہوئے طوفان مائیکل میں ہواؤں کی رفتار 155 میل فی گھنٹہ(250 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک پہنچ چکی تھی اور 10 اکتوبر کو سمندری پانی فلوریڈا کے میکسیکو بیچ پر خشکی کو عبور کر گیا؛ ایسا بہ حیثیت کیٹیگری 4 کے طوفان کے طور پر خطّے میں پہلی مرتبہ ہوا۔ جب سمندری پانی خشکی پر پہنچا تو طوفان کم زور پڑ گیا؛ جس کے بعد اس نے خلیج چیسا پیک کی طرف شمال مشرقی جانب بڑھنا شروع کیا۔
22 اکتوبر تک طوفان مائیکل اور اس کے اثرات کے باعث 54 اموات واقع ہو چکی تھیں، جن میں وسطی امریکا میں ہونے والی اموات 15 اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں 39 تھیں۔ کیوبا میں طوفان کی ہواؤں کے باعث 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ میکسیکو بیچ اور پاناما سٹی فلوریڈا کے شہر طوفان مائیکل سے بہت متاثر ہوئے، جس میں تباہ کن نقصانات رپورٹ کیے گئے۔ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 8 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hurricane Michael Caused Estimated $8 Billion in Insured Losses"۔ ٹائم۔ 11 اکتوبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-12