پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والا دینی اخبار تھاجو کراچی اور لاہور سے بیک وقت شائع ہوتا تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسلام کے خلاف کی جانے والی پروپیگنڈہ مھم کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا آغاز کیا گیا تھا۔ اسی لیے اس اخبار میں عالم اسلام کی خبروں اور دینی و اصلاحی مضامین کو نمایاں طور پر جگہ دی جاتی تھی۔

غزوہ کے چیف ایڈیٹر امیر حمزہ پاکستان کے معروف صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعت جماعت الدعوہ کے مرکزی رہنما بھی ہیں اسی نسبت کی وجہ سے غزوہ کو جماعت الدعوہ کا ترجمان اخبار بھی تصور کیا جاتا تھا۔

26 نومبر 2008ء ممبئی میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد11 دسمبر2008کو اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے جماعت الدعوہ پر پابندی عائد کردی جس کے بعد پاکستان میں جماعت کے دفاتر سیل اور قائدین نظر بند کردیے گئے۔ اسی پابندی میں جماعت الدعوہ کا ترجمان اخبار ہونے کی وجہ سے غزوہ کا ڈیکلریشن منسوخ کر کے اس پرپابندی عائد کردی گئی۔

بیرونی روابط ترمیم

ہفت روزہ غزوہ کراچیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jamatuddawa.org (Error: unknown archive URL) آج کل روزناما جرار کے نام سے شائع ھو رہا ہے