ہلال مولی مغیرہ بن شعبہ

ہلال مولیٰ مغیرہ بن شعبہ ابونعیم اصبہانی اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے فرمایا ہے کہ امام ابوعبد الرحمان سلمی نے ہلال کو اصحابِ صفہ میں شمار کیا ہے ۔ [1]
ہلال مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔علامہ ابونعیم اصبہانی نے ان کی فضیلت ومنقبت میں اپنی سند سے یہ روایت ذکر کی ہے کہ ابو ہریرہ فرماتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا!’’ لید خلن من ھذا الباب رجل ینظر اللّٰہ الیہ‘‘ یقیناً اس دروازہ سے ایک ایسا شخص داخل ہوگاجس پر اللہ تعالیٰ نظرِ رحمت فرمائیں گے۔ابوہریرہ فرماتے ہیں ، اس دروازہ سے ہلال داخل ہوئے تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا’’ صلِّ علیی یا ھلال اے ہلال! تو میرے لیے دعا کر[2]

ہلال مولی مغیرہ بن شعبہ
معلومات شخصیت

حوالہ جات ترمیم

  1. الاِ صابۃ ج 3 ص 575
  2. حلیۃ الاولیاء ج 2 ص 24