ہل گہ نال
ہل گہ نال گلگت میں واقع ہے۔گلگت سے ملحقہ نگرل پہاڑی پر ایک قدرتی نقش شدہ ہل اور جوا کی شبیہ ہے ۔ جسے گلگت کے لوگ ہل گہ نال کے نام سے جانتے ہیں یا یہ قدرتی شہاکار اسی نام سے مشہور ہے یہ قدرتی شہاکار کب سے یہاں بنا ہوا ہے یہ کوئی نہیں جانتا ۔ اس کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔ہل گہ نال ایک ایسا قدرتی شہکار ہے جسے اللہ نے اپنی قدرت سے یہاں کاڑھ دیا ہے جسے دیکھ کر بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ اللہ نے اپنی حکمت کے تحت اس پہاڑ پر ہل اور نال کو صرف اور صرف اس مقصد کے لیے وجود میں لایا تاکہ یہاں جو اول انسانی آبادی تھی ان کو اپنی قدرت سے زراعت اور کھیتی باڑی سے آشنا کرنا مقصود تھا۔واللہ علم