ہموکہ
ہموکہ گاؤں خوشاب اور گروٹ کے درمیان دریا جہلم کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ اس کا موجودہ نام حسن پور ٹوانہ ہے۔ ملک خدابخش ٹوانہ کا تعلق اسی گاؤں سے ہے۔ ہموکہ کی وجہ تسمیہ ہموکہ جاٹ قبیلہ ہے ۔ ہموکہ خاندان کے لوگ اس گاؤں میں آباد تھے۔ اب اس گاؤں کی اراضی کا وسیع حصہ ٹوانہ خاندان کی ملکیت ہے۔ ہموکہ کا ارتقا ہمو نامی ایک بزرگ سے ہوا۔ ہمو کا یعنی ہمو کی اولاد مراد ہے۔