ہمہ پہلو بیطاری طب (انگریزی: Holistic veterinary medicine) بیطاری طب کی قسم ہے جس کا استعمال جانوروں کے علاج میں ہوتا ہے۔ ہمہ پہلو بیطاروں کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم دردی اور کم سے کم مداخلت کاری سے کام لیا جائے۔ ان بیطاروں کے طریقہ علاج میں جو شامل ہوتے وہ اور کئی کے علاوہ یہ بھی ہیں ایکیوپنکچر، سبز طریقہ علاج، بیطاری ہومیوپیتھی، روایتی طب اور کائروپریکٹیک۔

تعریف

ترمیم

کئی بیطار مختلف اصطلاحات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمہ پہلو کی تعریف متبادل بیطاری دواؤں، متصلہ بیطاری دواؤں اور ملحقہ بیطاری دواؤں کی کوئی تعریف پیش کی جا سکے، جو ہم معنی مستعمل ہوتے ہیں۔ امیریکن ویٹیرینیری میڈیکل ایسوسی ایشن کی ٹاسک فورس برائے متصلہ اور متبادل بیطاری ادویہ یہ زور دیتی ہے کہ "صرف ایک بیطاری طب اور ایک معیار ہے جس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ سبھی علاج اور متعلقہ کارروائیاں اسی پیمانے سے طے کیے جانے چاہیے۔ بیانیہ اصطلاحات جیسے کہ ہمہ پہلو، مروجہ، روایتی دیکھ ریکھ کی کیفیت میں کچھ اضافہ نہیں کرتے اور انھیں کوئی ان علاجوں کے جائزے میں کوئی خصوصی توجہ نہیں دی جانی چاہیے۔[1]

ہمہ پہلو بیطار کا عمومًا اطلاق اس بیطار پر ہوتا ہے جو ایک یا دو متبادل یا متصلہ طریقہ علاج کا ماہر خصوصی ہو،۔عمل یسطح پر ہمپہ پہلو بیطاری ان پر محیط ہو سکتا ہے، حالانکہ وہ اس کے علاوہ بھی کئی باتوں کا احاطہ کرتا ہے: ایکیوپنکچر، تباتیاتی طب، کائروپریکٹیک، مالش کا علاج اور نیوٹرا سیل۔ ایسے بیطار جو ہمہ پہلو بیطاری طب میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیریکن ویٹیرینیری میڈیکل ایسوسی ایشن کے رکن بن سکتے ہیں۔[2] ہمہ پہلو بیطاری طب میں شواہد اور اثر انگیری میں تنوع پایا جاتا ہے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. AVMA Alternative and Complementary Therapies Task Force (June 2001)۔ "An insight into the AVMA Guidelines for Complementary and Alternative Veterinary Medicine" (pdf)۔ J. Am. Vet. Med. Assoc.۔ 218 (11): 1729–30۔ PMID 11394818۔ doi:10.2460/javma.2001.218.1729۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2008 
  2. American Holistic Veterinary Medical Association
  3. "Veterinarywatch"۔ 27 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2018