عہد قدیم میں جب آریا برصغیر آئے تو یہ بہت سی دیوتاؤں کی پوجا کرتے تھے ۔ جس میں سب سے طاقت ور اندر تھا ۔ بدھ مت کے زوال کے بعد عہد وسطی میں برہمنیت کو عروج ملا تو انھوں نے قدیم دیوتاؤں کی پوجاؤں کی بجائے عوام کے مقبول عام دیوتاؤں کی پوجا شروع کردی اور برصغیر میں بہت سے مذہبوں اور فرقوں میں جنم لیا ، ان تمام پنتھ (فرقوں ) کا مقصد مکتی حاصل کر اور آواگون سے نجات حاصل کرنا ۔ آواگون یعنی بار بار جنم لینے سے چھٹکارہ اور مکتی یعنی نجات حاصل کرنا ۔

وحدت الوجود

ترمیم

عہد وسطی میں ہندو مت نے وحت الوجود فلسفہ کے زیر اثر یہ مقامی دیوی اور دیوتاؤں کے پوجا کے ساتھ مختلف دیوی دیوتاؤں کو روپ اور اوتار بتاکر ان کا ہندو مت میں انضمام کرتے گئے اور تری مورتی کے دیوتاؤں شیو ، وشنو اور برہما کو ایک ہی ہستی کے روپ تسلیم کیا جانے ۔ جس سے مسلمانوں میں یہ گمان ہے کہ ان کا رجحان توحید یا ایک خالق کی عبادت مسلمانوں کا اثر کا نتیجہ ہے ۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور ہندوں کے اس عقیدے کے مطابق ہ میں جس ہستی نے پیدا کیا ہے اور ہم اس کی ذات کا ہی حصہ ہیں اور اسی کی ذات میں جذب ہونا مکتی ہے ۔ یہی نظریہ وحدت الوجود ہے جس کو مسلمان صوفیا نے اختیار کیا ہے اور اس نظریہ کے زیر اثر اس خیال نے جنم لیا ہے کہ توحید یہ نہیں ہے خدا ایک ہے بلکہ کائنات کی ہر شے اس کی ذات کا حصہ ہے اور دوبارہ اسی کی ہستی میں جذب ہونا ہماری معراج ہے ۔

اس طرح حلول کا نظریہ جس میں اوتار وغیرہ کا جنم لینا شامل ہیں ۔ وحدت الوجود کے پرچار سے پہلے ہندووَں میں مختلف دیوتاؤں کو پوجنے والے والے ایک دوسرے کے سخت خلاف تھے مثلاً وشنوی اور شیوی غیر ہ اور ہر ایک فرقہ نے اپنے مذہب کی تائید میں سکیڑوں پران تصنیف کیے اور اس میں اپنے دیوتا کو ہی خالق بتایا گیا ۔ ان میں اٹھارہ پران وشنو پران ، شیو پران ، گنش پران ، بھاگوت پران ، اسکندر پران ، مارکنڈے پران ، بہوشٹ پران ، برہم پتی ورنگ پران ، کورم پران ، پدم پران ، برہم پران ، بایو پران ، گڑر پران ، یتسہ پران ، اگن پران ، بارہ پران ، نارہ پران اور مچھ پران معتبر سمجھے گئے اور ان پر ہی ہندو دہرم کے عقائد کی بنیاد رکھی گئی ۔ یہ پران اگرچہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں لیکن ہندو کل پرانوں کے دیوتاؤں کو مانتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے ہر دیوتا میں شکتی ہے جس کو ہم نہیں جانتے ۔

  • وحدت الود کے نظریہ کے زیر اثر تمام دیوتا ایک ہی ہستی کے مختلف روپ ہیں کے عقیدے نے جنم لیا اور تری مورتی یعنی شیو ، وشنو اور برہما کی ایک ہستی کے مختلف روپ کا عقیدہ سامنے آیا ۔ یہاں تک اس عقیدے نے اتنی وسعت اختیار کی کہ دور جدید میں قدیم قوموں کے دیوتاؤں کو بھی ان دیوتاؤں کا روپ بتایا گیا ۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہندو مت توحید کی طرف بڑھ رہا اگرچہ ان کی توحید ناقص ہے ۔ بہرحال ہندو مت میں ہندو کہلانے والے کسی ایک خالق پر متفق نہیں ہیں بلکہ ہر پنتھ (فرقہ) نذدیک اس کائنات اور ان کا خالق الگ ہے جن کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ موجودہ دور میں وحدت الوجو کے زیر اثر تمام دیوتاؤں اور دیویوں کو ایک ہستی کے مختلف روپ خیال کیا جانے لگا ہے ۔

فرقوں کے دیوتا

ترمیم

ہندو مت میں کچھ پنتھ اور فرقہ اور یہ جن کی وہ پوجا کرتے ہیں اور اسے خالق مانتے ہیں ۔ م

  • پنتھ یا فرقہ ۔ ۔ ۔ ۔ معبود یا دیوی دیوتا
  • کایستھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چتر گپت
  • آریہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اوم
  • گوشائیں ۔ ۔ ۔ جگناتھ
  • پنج پیریہ ۔ ۔ ۔ ۔ پنج پیر
  • چیرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ستیلا
  • ڈھانگر اور برنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھوانی
  • گڈریہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالی
  • کہار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالو بابا
  • بنجارے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنجاری دیوی
  • لوہار اور بڑھئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بشن اور کرما
  • آگرہ کے لودھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سید محسن
  • سنیاسی ۔ ۔ ۔ ۔ نراین
  • شیوی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شیو
  • وشنوی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وشنو
  • شاکتیو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیبی
  • گنییشی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گنیش
  • جینی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چوبیس جینا
  • داود پنتھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ست رام
  • ست نامی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ست نام
  • برمہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پہیا
  • بھیکا پنتھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آتما
  • مالی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھونی
  • بھنگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لال بیگی
  • نانک پنتھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ واہ گرو اور ست سری اکال
  • بندھیلا ۔ ۔ ٹھاکر ، بالاگوپالا اور رادھا کشن
  • بھربھونجہ اور چندا کرتال ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مہابیر
  • بھاٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گوری اور ساروا
  • بھیل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ماتاجی اگری
  • ودسادھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ راہو ، کیتو
  • ہبوڑا اور دیبی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ظاہر پیر
  • ریداسی رام ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جانکی
  • ردھاسوامی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ست چتانند ، برہم اور پرماتہا
  • بھوین ہار ، گوریا ۔ ۔ ۔ ۔ دھرتی ماتا ، باندی مائی ، کالی اور پہاڑی دیوی
  • کبیر پنتھی ، سیتاپرش ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نرانکا اور ہری رام گوبند
  • چھوٹے سنیاسی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گنیش ، رددر ، بھگوتی ، سورج اور نراین
  • کلوار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ درگا
  • کالکا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پنجوپیر ، ہردیا ، غازی میاں
  • ہٹیلے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ برم دیوتا ، بڑا پورکھ
  • بہر اگواں ۔ ۔ ۔ ۔ دیوا بہوانی پھول متی ہنر د بیر ، کالکا ، کاشی داس بابا
  • جاٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مہادیو ، دیبی ، گوگا ، لکھ دت ، پیارے جی ، رن دیو ، داوَجی ، جمندا دیوی ، ظاہر دیوان ، زین الدین ، شیخ سدو
  • چمار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھوانی ، جگیشونہ ، کالادت ، گجادت ، طاہر پیر ، ناگر سین ، ٹیڑھا دیو ،
  • وندھیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنیسی دیبی ، برنا پیر ، برتیا ، پرکھالوک
  • دریاپنتھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اوڈرو لال
  • سندھی ہندو ،،،،، جھولے لال

یہ کچھ فرقہ ہیں جو ان دیوتاؤں کو معبود حقیقی پوجتے ہیں اور اپنے مرادوں کو بر لانے کے لیے انھیں سے التجا کرتے ہیں ۔ موجودہ زمانے کے تعلیم یافتہ لوگ بھگوان اور پرمیشور کو یاد کرتے ہیں ۔ جن کا پتہ نہ ویدوں میں ہے نہ پرانوں میں ۔ بعض ہندووَں کا کہنا ہے کہ پیدا کرنے والا مرد ہے بعض کہتے ہیں پیدا کرنے والی عورت ہے ۔ عموماً عورتیں پیدا کرنے والی کو اپنی طرح شوہر والی عورت سمجھتی ہیں ، جس گورا پاربتی ، دیوی سیتا ، درگا ، کالی ، رادھا ، رکمنی ، لچھمی ، جانکی اور بھونی وغیرہ کے ناموں سے یاد کرتی ہیں ۔

عبادت خانے

ترمیم

کچھ ہندو عبادت خانہ نہیں بناتے ہیں اور جو بناتے ہیں ان کے ہر پنتھ کے لوگوں کا عبادت خانہ الگ نمونے پر ہوتا ہے اور مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ مثلاً شیوی اپنے عبادت خانہ کو شوالہ ، شاکتی ، دیوالہ ۔ کرشن کے پوجنے والے ٹھاکر دوارہ ۔ نانک پنتھی گرد وارہ ، کبیر پنتھی کبیرچورا ۔ سماجی سماج کا مندر وغیرہ وغیرہ کہتے ہیں ۔ شوالہ میں شیو کی ، دیوالہ میں دیبی کی ، ٹھاکر دوارہ میں بالاگوپالہ رادھا کرشن کی ، جینی کے مندر میں مہابیر یا پرسوا ناتھ اور چوبیس جینا کی مورتیں ، گردوارہ میں گرنتھ کی کتاب رکھی جاتی ہے ۔ آریہ سماج کے مندر میں دیانند سرستی کا فوٹو آویزاں کیا جاتا ہے ۔ وشنوی مندر نہیں بناتے ہیں ۔ کیوں کہ یہ مورتی پوجا کے خلاف ہیں ۔ تاہم یہ وشنو کے اوتاروں کو پوجھتے ہیں اور ان کی مورتیاں بھی بناتے ہیں ۔ بعض ہندو آبادی کے باہر کسی درخت کے نیچے چبوترا بناتے ہیں اور اس پر کوئی مورتی یا کسی پتھر آویزاں کرکے اس کی پوجا کرتے ۔ بعض کسی درخت کی ، بعض کسی چٹان کی پوجا کرتے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے انیسویں صدی میں ایسے بہت سے فرقہ وجود میں آگئے تو تھے جو بعض انگریزوں جن میں جنرل نکلسن اور ملکہ وکٹوریہ قابل ذکر ہیں پوجا کرتے تھے ۔

تیرتھ

ترمیم

اس طرح ہر پنتھ کا مقدس مقام الگ ہے ۔ کوئی ہری ہر چھتر ، کوئی گڑھ کھٹیشر ، کوئی ککوڑا ، کوئی پراگ ، کوئی ہرودار ، کوئی کاشی بنارس ، کوئی پشکر ، کوئی اجودھیا ، کوئی جگناتھ ، کوئی بیجاناتھ ، کوئی بدری ناتھ ، کوئی پارسناتھ ، کوئی مہابلیشر ، کوئی سخی سرور ، کوئی کہیں تیرتھ جاتر کی غرض سے جاتا ہے اور انہی مقامات کو اپنا معبد سمجھتا ہے ۔ بعض ہندووَں کا کہنا ہے کہ پیدا کرنے والا مرد ہے بعض کہتے ہیں پیدا کرنے والی عورت ہے ۔ عموماً عورتیں پیدا کرنے والی کو اپنی طرح شوہر والی عورت سمجھتی ہیں ، جس گورا پاربتی ، دیوی سیتا ، درگا ، کالی ، رادھا ، رکمنی ، لچھمی ، جانکی اور بھونی وغیرہ کے ناموں سے یاد کرتی ہیں ۔

ماخذ

ترمیم

قدیم مشرق ۔ ڈاکٹر معین الدین

ہندو کلاسیکل ڈکشنری ۔ سردار دیوی سہائے رائے

تقین مذہب ۔ جے بہادر شا صوفی