ہوا برداشتہ افواج یا ہوا برداشتہ قوتیں زمینی فوجی دستے ہوتے ہیں جنھیں ہوائی جہاز کے ذریعے لے جایا جاتا ہے اور عام طور پر پیراشوٹ ڈراپ کے ذریعے جنگی علاقوں میں اُتارا جاتا ہے۔ پیراشوٹ استعمال کرنے کے قابل پیادہ سپاہیوں اور ہوا برداشتہ یونٹوں میں خدمات انجام دینے والے معاون اہلکاروں کو چھاتا بردار سپاہی (پیرا ٹروپرز) بھی کہا جاتا ہے۔

امریکی چھاتا بردار سپاہی جن کو سی-130 سے اتارا جا رہا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے پیرا ٹروپرز، 1944

ہوا برداشتہ قوتوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ فوجی، زمینی راستے کے بغیر جنگی علاقوں میں تعینات کیے جاسکتے ہیں، جب تک کہ فضائی راستہ دستیاب ہو۔