ہڈی
ہڈی جسم کا سخت ترین حصہ ہوتی ہے۔یہ ایک ایسا مقام ہے جہاں پٹھے جڑے ہوتے ہیں اور جن کی مدد سے حرکت ہوتی ہے۔ہڈیوں کی سختی ان پر جمی کیلشیم کی تہ سے ہوتی ہے جس کی مقدار عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہو جاتی ہے۔ ہمارے اجسام پٹھوں اور خون سے بنے ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے ڈھانچے پر مزین رہتے ہیں۔ ہڈی کے بغیر بنیادی ڈھانچہ جیسا کسی بھی جانور کا ہوتا ہے ممکن نہیں رہتا۔ ہڈیوں کے پنجر کو اگر جسم سے نکال کر دیا جائے تو اس جانور کا کھڑا رہنا اور حرکت کرنا ناممکن ہو جائے گا اور وہ ایک گوشت کے لوتھڑے کی طرح ہو جائے گا۔انسانی جسم میں 206 ہڈیاں پائی جاتی ہیں۔