ہیثم بن طارق
ہیثم بن طارق آل سعید (پیدائش: 13 اکتوبر 1954ء) سلطنت عمان کے موجودہ سلطان ہیں۔[4] انھیں 11 جنوری 2020ء کو سابق سلطان قابوس بن سعید بن تیمورآل سعید کی وفات کے بعد ان کا جانشین نامزد کیا گیا۔ اس سے پہلے ان کے پاس سلطنت عمان کی وزارت ثقافت و ورثہ کا قلمدان تھا۔[5][6]
ہثیم بن طارق آل سعید | |
---|---|
ہثیم بن طارق | |
سلطان عمان | |
11 جنوری 2020ء – حال | |
قابوس بن سعید | |
شریک حیات | احد بنت عبد اللہ بن حمد البوسعیدیہ[1] |
نسل | ذی یزن بن ہیثم بن طارق[2] بلعرب بن ہیثم بن طارق ثریا بنت ہیثم آل سعید امیمہ بنت ہیثم بن طارق آل سعید |
خاندان | آل سعید |
والد | طارق بن تیمور |
والدہ | شوانہ بنت حمود بن احمد البوسعیدیہ[3] |
پیدائش | مسقط، سلطنت عمان | 13 اکتوبر 1954
مذہب | اباضی اسلام |
سوانح
ترمیمہثیم بن طارق آل سعید شاہی خاندان کے سربراہ ہیں۔وہ سابق سلطان قابوس بن سعید بن تیمور آل سعید کے سگے چچا کے بیٹے ہیں۔ انھوں نے 1979 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارن سروس پروگرام میں گریجویشن کیا۔ ان کے والد طارق بن تیمور تھے جو سلطان تیمور بن فیصل کے بیٹے تھے۔ ان کے بھائی اسعد بن طارق بن تیمور آل سعید نائب وزیر اعظم ہیں۔ہیثم بن طارق آل سعید بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔
مناصب
ترمیمکھیلوں کے دلدادہ ہیثم 1980ء کی دہائی کے اوائل میں عمان فٹ بال ایسوسی ایشن کے پہلے سربراہ رہے۔[7]وہ 1986 سے لے کر 1994 تک وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری رہے۔ اور اس کے بعد 1994 سے 2002 تک وزارت خارجہ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔[8][9]انھیں مارچ 2002 میں وزارت ثقافت و ورثہ کا قلمدان سونپا گیا۔ وہ 2003 میں عمان کے قومی مردم شماری کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔[10]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Royal Ark
- ↑ Royal Ark
- ↑ Royal Ark
- ↑ "Oman's new ruler Haitham bin Tariq takes oath: newspapers". Reuters (انگریزی میں). 11 جنوری 2020. Retrieved 2020-01-11.
- ↑ "Cabinet of Ministers"۔ Oman News Agency۔ 2015-03-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-31
- ↑ Appointing a Minister of Heritage and Culture, Royal Decree No11/2002, issued on February 14, 2002, published in issue 713 of the Official Gazette
- ↑ "New Oman ruler chosen by agreement, or secret letter". France 24 (انگریزی میں). 11 جنوری 2020. Retrieved 2020-01-11.
- ↑ Ministry of Legal Affairs Oman (1986)۔ Royal Decree No. 2/86۔ Official Gazette
- ↑ Ministry of Legal Affairs Oman (1994)۔ Royal Decree No. 110/94۔ Official Gazette
- ↑ Marc Valeri (2009). Oman: Politics and Society in the Qaboos State (انگریزی میں). C. Hurst. pp. 97, 124. ISBN:978-1-85065-933-4. Retrieved 2020-01-12.