ہیش ٹیگ (انگریزی میں: Hashtag) سماجی ذرائع ابلاغ پر استعمال ہونے والے اس لفظ کو کہا جاتا ہے جس کا آغاز # کی علامت سے ہو اور درمیان میں کوئی خلا (space) نہ چھوڑا جائے۔ یہ ٹیگ (انسلاک) کی ایک شکل ہے،[1] جس کا موضوعات کی درجہ بندی کے لیے آئی آر سی (IRC) نیٹ ورکنگ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال مختصر پیغامات (SMS)، مائیکرو بلاگنگ اور سماجی رابطہ کاری خدمات (سوشل نیٹ ورکنگ سروس) جیسے ٹویٹر اور فیس بک وغیرہ پر بھی بکثرت ہوتا ہے۔ اس ٹیگ کی مدد سے ایک یا ایک سے زائد کلموں کو ایک دوسرے سے مربوط کر دیا جاتا ہے اور اس طرح یہ ٹیگ استعمال کرنے والے کا "نصف موضوع" بن جاتا ہے۔ اسی ٹیگ کے ذریعہ کوئی بھی لفظ تلاش کیا جا سکتا ہے اور پھر سرچ انجن میں ٹیگ کردہ الفاظ کے تحت جملہ نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، مثلاً "#ویکیپیڈیا" کو تلاش کرنے پر اس ہیش ٹیگ کے استعمال کے ساتھ لکھے گئے مضامین اور مراسلات یکجا مل جائیں گے۔ ٹویٹر پر خصوصاً اس ہیش ٹیگ کا استعمال کسی موضوع کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے لیے ہوتا ہے۔

ہیش ٹیگ أو رمز الشباك۔
ہیش ٹیگ أو رمز الشباك۔

حوالہ جات ترمیم