ہیلی میتھیوز
ہیلی میتھیوز ویسٹ انڈیز کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں [2]۔ ہیلی میتھیوز بارباڈوس میں 19 مارچ 1998ء کو پیدا ہوئیں ۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ تو نہیں کھیلی البتہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کھیلینے میں کامیاب رہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور دائیں ہاتھ سے آف بریک گیند بازی کرتی ہیں۔ 2014ء میں ان کا ایک روزہ کرکٹ کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف ہوا اور اسی سال انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بھی بین الاقوامی سطح پر آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔
ہیلی میتھیوز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 مارچ 1998ء (26 سال)[1] بارباڈوس |
شہریت | بارباڈوس |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ ، ایتھلیٹکس |
درستی - ترمیم |
کرکٹ کیریئر
ترمیممیتھیوز نے باربیڈین کرکٹ ٹیم کے لیے بارہ سال کی عمر میں کرکٹ کا آغاز کیا[3]۔ ستمبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں، ویسٹ انڈیز کے لیے ان کا بین الاقوامی ڈیبیو سولہ سال کی عمر میں ہوا۔ میتھیوز نے چند ماہ بعد اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا[4] آسٹریلیا کے خلاف چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے کھیل میں 86 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ دوسرے کھیل میں اس نے 108 گیندوں پر 89 رنز بنائے اور تیسرے کھیل میں 81 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ میتھیوز اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی ویسٹ انڈیز کے لیے باقاعدہ رنز بنائے رہے ہیں اور 2016ء کا عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم کی وہ ایک اہم رکن تھیں اس نے فائنل میں 45 گیندوں پر 66 رنز بنائے ۔
ایک روزہ کیریئر
ترمیمہیلی میتھیوز نے 62 ایک روزہ میچ کھیلے ، جس میں 61 اننگز شامل ہیں ، وہ 2 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے 1623 اسکور کیے۔ انھوں نے 27.50 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 119 رہا۔ انھوں نے 6 نصف سینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی انھوں نے اپنے کیریئر میں 6 چھکے اور 210 چوکے مارے۔ اور اپنے کیریئر میں 26 کیچ پکڑے۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
ترمیمہیلی میتھیوز نے 61 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 61 اننگز شامل ہیں ، وہ 2 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے 1055 اسکور کیے۔ انھوں نے 17.88 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور *107 رہا۔ انھوں نے 4 نصف سینچریاں اور 1 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 23 چھکے اور 125 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 25 کیچ پکڑے۔ انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کیا ،اس کے بعد وہ مختلف کلبوں اور ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہوئے ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی۔
ٹیمیں
ترمیمہیلی میتھیوز نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
- بارباڈوس ویمن
- ولاسٹی
- ویلش فائر ویمن
- ویسٹ انڈیز ویمن
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.birmingham2022.com/athletes/hayley-matthews/d9168a4e-56e7-4fcf-a391-02de812a7406 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2024
- ↑ "ہیلی میتھیوز"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
- ↑ Jamie Mitchell (31 December 2015). Meet the WBBL's West Indies Whiz Kid" – Sportette. Retrieved 3 April 2016.
- ↑ Women's ODI matches played by Hayley Matthews – CricketArchive. Retrieved 3 April 2016.