ہیمپشائر خواتین کرکٹ ٹیم

ہیمپشائر خواتین کرکٹ ٹیم ایک انگریز تاریخی کاؤنٹی آف ہیمپشائر کے لیے خواتین کی نمائندہ کرکٹ ٹیم ہے۔ وہ اپنے مقامی کھیل کاؤنٹی کے مختلف میدانوں بشمول ٹوٹن اور ایلنگ سی سی اور ایجیاس باؤل نرسری گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں۔ [1] ان کی کپتانی ایملی ونڈسر کرتی ہیں۔ [2] 2018ء میں انھوں نے ویمنز کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ڈویژن ون جیتا اور انھیں خواتین کے ٹوئنٹی 20 کپ کے ڈویژن ٹو سے ترقی دی گئی۔ [3] وہ علاقائی سائیڈ سدرن وائپرز کے ساتھ شراکت دار ہیں۔

ہیمپشائر خواتین
افراد کار
کپتانایملی ونڈسر
معلومات ٹیم
تاسیسنامعلوم
پہلا ریکارڈ میچ: 1811
مختلف
تاریخ
ڈبلیو سی سی جیتے1
ٹوئنٹی 20 کپ جیتے0
باضابطہ ویب سائٹ:ہیمپشائر خواتین

تاریخ

ترمیم

ابتدائی تاریخ (1811–1996)

ترمیم

ہیمپشائر خواتین نے اپنا پہلا ریکارڈ میچ 1811ء میں سرے ویمن کے خلاف کھیلا۔ [4] اس کے بعد انھوں نے پڑوسی کاؤنٹیوں کے خلاف مختلف یک طرفہ میچ کھیلے اور بعض اوقات ڈورسیٹ کے ساتھ مشترکہ ٹیم کے طور پر بھی ان کی شرکت سامنے آئی۔ [5] انھوں نے 1937ء اور 1957ء میں دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔ [6] [7]

خواتین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ 1997ء

ترمیم

ہیمپشائر خواتین نے 1997ء میں اپنے افتتاحی سیزن کے لیے ویمنز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شمولیت اختیار کی، ڈویژن 3 میں تیسرے نمبر پر رہی [8] اگلے سیزن کے دوران ہیمپشائر چیمپئن شپ کے نچلے ڈویژنوں میں رہے: انھیں 2002ء میں ڈویژن ٹو میں ترقی دی گئی، لیکن وہ صرف دو سیزن تک اس مقام کو برقرار رکھ سکے اور 2008ء اور 2011ء میں ڈویژن فور تک محدود رہی [9] تاہم 2015ء میں ہیمپشائر کی قسمت میں زبردست تبدیلی دیکھنے میں آئی کیونکہ انھوں نے 8 مقابلے کھیلے اور تمام جیتے اور یوں ڈویژن 3 میں فتح یاب ٹھہرے [10] اور پھر 2سیزن بعد میں ڈویژن 1 میں ترقی کر دیے گئے، 2017ء میں ڈویژن ٹو میں سرفہرست رہے۔ [11] پھر ہیمپشائر نے اپنی پہلی کوشش میں 2018ء میں اپنے 7میں سے 6میچ جیت کر ڈویژن ون جیت لیا۔ [12] ہیمپشائر کے قابل ذکر اضافے میں انگلینڈ کی کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے مدد کی، جو 2017ء اور 2018ء میں کلب کے لیے کھیلی تھیں اور بیرون ملک مقیم کھلاڑی سوزی بیٹس جو چیمپیئن شپ جیتنے والے سیزن میں ڈویژن کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں۔ [13]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Hampshire Women Scorecards"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  2. "Hampshire Women Scorecards"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  3. "ECB Women's County Championship"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  4. "Hampshire Women Scorecards"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  5. "Hampshire Women Scorecards"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  6. "Hampshire Women v Australia Women, 7 July 1937"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  7. "Dorset and Hampshire Women v Australia Women, 5 July 1951"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  8. "Women's County Championship 1997 Tables"۔ Cricket Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  9. "ECB Women's County Championship"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  10. "ECB Women's County Championship Division 3 - 2015"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  11. "ECB Women's County Championship Division 2 - 2017"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  12. "ECB Women's County Championship Division 1 - 2018"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
  13. "ECB Women's County Championship Division 1 - 2018"۔ Play-Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06