ہیپاٹائٹس سی کا وائرس سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔ یہ جگر کی ایسی سوزش ہے جو وائرس سی کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔

وجوہات

ترمیم

صحت کے اصولوں سے لا علمی,گندگی , غیر معیاری اشیاء (باہر کا کھلا کھانا, متاثرہ شخص کی استعمال شدہ اشیاء) کا استعمال اور ایک ہی سرنج سے انجکشن کے باعث اس مرض سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

علامات

ترمیم

ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں تقریباً %75 کوئی خاص علامت نہیں پائی جاتی۔ اسی سبب اس کی تشخیص کے لیے خون کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ لیکن اس مرض میں پائی جانے والی عام علامات درج ذیل ہیں۔

بھوک کم لگنا, دن بدن وزن کم ہونا, دل متلانا, سر میں ہلکا درد, پیشاب کی کم مقدار, جگر کا سکڑنا, پیٹ میں پانی بھرنا, جسم کے اندرونی و بیرونی اعضاء سے خون کا بہاؤ, اکثر بخار کا رہنا, منہ کا ذائقہ خراب ہونا وغیرہ۔