یادداشتیں
(یاداشتیں سے رجوع مکرر)
یادداشتیں (انگریزی: Memoir) ایک ادبی صنف ہے۔ ایک ایسی حقیقت پر مبنی بیانیہ تحریر (Non-fictional narrative writing) جو مصنف کی ذاتی یادوں پر مشتمل ہو اسے ادبی اصطلاح میں "یادداشت" (Memoir) کہا جاتا ہے۔ یہ صنف خودنوشت سے کچھ مختلف ہے، جس میں مصنف الفاظ سے اپنی پوری زندگی کا خاکہ پیش کرتا ہے، جبکہ "یادداشت" میں وہ اپنی زندگی کے صرف مخصوص اور انتہائی اہم واقعات یا آزمودات (Experiences) کو یاد کرتے ہوئے تحریر کرتا ہے۔[1][2]