یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن
یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن الصاری مزنی المدنی ، آپ عمرو بن یحییٰ بن عمارہ کے والد تابعی اور ثقہ حدیث نبوی کے راوی ہیں۔ائمہ صحاح ستہ نے ان سے روایات لی ہیں ۔
یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | مدینہ منورہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
روایت حدیث
ترمیمانس بن مالک، شقران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم، عبد اللہ بن زید بن عاصم المازنی اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم سے روایت ہے۔ اپنی سند سے روایت کرتے ہیں: ابو طوالہ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن بن معمر بن حزم، عمارہ بن غازیہ، ان کے بیٹے عمرو بن یحییٰ بن عمارہ، محمد بن عبد الرحمٰن بن ابی صعصعہ، محمد بن مسلم بن شہاب زہری اور محمد بن یحییٰ بن حبان [1]
جراح و تعدیل
ترمیممحمد بن اسحاق بن یسار،امام نسائی،ابن خراش، حافظ ذہبی اور ابن حجر عسقلانی نے کہا ثقہ ہے۔ امام ابن حبان نے اسے "کتاب الثقات" ثقہ افراد کی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ محدثین کی جماعت نے ان سے روایات لی ہیں۔[2]