یوزی (انگریزی: Uzi) اسرائیلی ساختہ گن ہے جو اسرائیل کے قیام کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک افسر یوزیل نے ڈیزائن کی، یوزیل نہیں چاہتا تھا کہ اس گن کا نام اس کے نام پر رکھا جائے لیکن اسرائیلی فوج نے اس کے نام کو عزت بخشی اور گن کا نام یوزی رکھ دیا۔اس کے تین ورژن بنائے گئے، یوزی، یوزی مائیکرو اور یوزی پرو۔اس کا آخری ورژن یوزی پرو 2009 میں سامنے آیا تاحال اسرائیلی دفاعی افواج نے اس کی سروس کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔یوزی ایک ساڑھے تین کلوگرام وزنی ہتھیار ہے جو دو سو میٹر کی کارگر رینج رکھتا ہے۔اس کے یوزی مائیکرو اور یوزی پرو ورژن میں سکوپ استعمال کی جا سکتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم