یوسف بن خالد
یوسف بن خالدین عمیر سمنی بصری مولیٰ بنی لیث فقہ حنفی کے بڑے علما میں شمار ہوتا ہے،
امام ابو حنیفہ کے شاگردوں میں سے عالم فاضل ، فقیہ کامل، رائے وفتویٰ میں بصیرت تمام رکھتے تھے۔ ابو خالد کنیت تھی۔مدت تک امام ابو حنیفہ کی صحبت میں بیٹھے اور ان سے بہت کچھ اخذ کیا۔اوائل میں عثمان فقیہ بصرہ کے شاگرد تھے جو بعد تعلیم فقہ وحدیث کے امام ابو حنیفہ کی خدمت سے مشرف ہوئے اور چالیس ہزار مسائل مشکلہ جو آپ کے خیال میں متمکن تھے،امام سے حل کیے ، بسب نیک روش اور ہیئت کے ستمی کی نسبت سے مشہور ہوئے، اگر چہ صاحب تقریب کے نزدیک آپ متروک ہیں لیکن تاہم ابن ماجہ نے اپنی سنن میں آپ سے تخریج کی اور ہلال بن یحییٰ اور اس کے باپ خالد نے آپ سے روایت کی۔طحاوی نے کہا ہے کہ میں نے مزنی سے سنا کہ یوسف بن خالد اہل خیار میں سے ہیں۔
وفات
ترمیمآپ کی وفات ماہ رجب 189ھ میں ہوئی ۔’’ کوکب عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ حدائق الحنفیہ: صفحہ 156مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور