یوسف کذاب
یوسف کذاب نے 28 فروری 1997 کو اپنی نام نہاد "ورلڈ اسمبلی آف مسلم یونائٹی کے نام سے بیت الرضا میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا اور اسی اجلاس میں اس کذاب نے نبوت کا دعوی کیا . اجلاس میں موجود سو مریدوں کو صحابہ اور زید زمان کو اپنا خلیفہ قرار دیا اور کہا کہ زیدزمان میرا نعوذباللہ حضرت ابوبکرصدیق رض جیسا خلیفہ ہے۔ یوسف کذاب کے کفریہ کلمات اور اس کے بعد عبد الواحد اور زید حامد کی طرف سے یوسف کذاب کے لیے تعریفی کلمات ہیں جو اس نے اس اجلاس میں کہے تھے۔ آج اچھے خاصے لوگ یوسف کذاب کے خلیفہ ( زید زمان یا زید حامد ) کے حلقہ اثر میں ہیں اور اس کے سحر میں گرفتار ہیں۔ زیدحامد نے آج تک اس نے اپنے کفریہ کلمات اور عقائد سے برات کا اعلان نہیں کیا ۔