یکی دروازہ
یکی دروازہ لاہور، پاکستان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ یہ دروازہ ذکی پیر شہید کے نام سے ذکی دروازہ مشہور ہے جن کی دو قبریں ہیں ایک دروازے کے اندر ہیں اور ان کا سر وہاں پہ دفن ہے دوسری قبر اور باقی حصہ جسم کی ہے جو دروازے کے ساتھ ایک طویلہ میں ہے عقیدت مند لوگ دونوں قبروں پر فاتحہ پڑھتے ہیں یہ بزرگ مغلیہ محاصرے کے وقت دروازے کے محافظ تھے یہ بھی دشمن کا مقابلہ کر تے ہوئے شہید ہوئے مشہور یوں ہے کہ پیر ذکی کا سر جسم سے جدا ہو گیا تو باقی جسم اس مقام تک دشمنوں سے لڑتا چلا گیا جہاں اب اس کی قبر ہے یہ دروازہ بوسیدہ ہونے کی وجہ سے انگریز عہد میں گرا دیا گیا تھا [1]
بیرونی روابط
ترمیم- اندرون شہر کے تیرہ دروازےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arijali-lahore.8m.net (Error: unknown archive URL)
- ↑ نقوش لاہور نمبر،صفحہ 659،محمد طفیل، نقوش پریس لاہور