یہویت کے رسوم و رواج سماجی و مذہبی کی اساس قانونِ یہودیت ہلاخا، عبرانی הֲלָכָה انگریزی Halakhah (جس راہ پر چلا جائے) پر ہے۔ یہ قانون دراصل ایک مجموعہ قوانین کہا جا سکتا ہے جو فرامین خداوندی بشارت ہائے الہامی اور اجتہادہائے ربانیین پر مشتمل ہے۔ ہلاخا نہ صرف مذہبی معاملات پر راہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ روز مرہ کی زندگی کے بارے میں بھی واضح ہدایات دیتا ہے مثلاً لباس کیسا ہونا چاہیے؟ کیسے پہننا چاہیے؟ کیا کھانا چاہیے؟ کیسے کھانا چاہیے؟ اور صدقہ و خیرات کا انداز و طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟ وغیرہ۔ ہلا کا یہ جزو خدا کی شکر گزاری کا جذبہ پیدا کرتا ہے، یہودی شناخت کا احساس فراہم کرتا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں طہارت و پاکیزگی اختیار کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں مذہب یہودیت ایک فرد کی زندگی کے بہت سے اہم اجتماعی اور خصوصا ذاتی معاملات و تقریبات کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ ایسی تقریبات جن میں کوئی فرد خاندانی، تہواری یا بسا اوقات پورے معاشرتی ماحول کا مرکز نگاہ ہوتا ہے۔ یہ مخصوص تقریبات و مواقع بہت اہم مذہبی مقام رکھتے ہیں۔

متزوط

عبرانی מִצְוָה انگریزی mitzvah متزوط کا مطلب ہے "احکام" (متزوہ اس کا واحد ہے)۔ اگرچہ لفظ کبھی کبھار ربیانی (طالمودی) اصلطلاح کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے لیکن عمومی مفہوم اور تشریح تمام اعمال صالح سے کی جاتی ہے۔ مثلاً یہ کہ اپنی والدہ کی خدمت کرنا “متزوہ” ہے۔ اور انتہائی عمیق معنوں میں یہ تورات میں خدا کی طرف سے دیے گئے احکام الہی میں سے بھی مراد لیا جاتاہے۔

613 احکامات

یہودیت کے اہم فلسفی موسی بن میمون عبرانی מֹשֶׁה בֶּן־מַיְמוֹן انگریزی Maimonides نے یہودی بائبل یا تورات سے 613 احکامات کی ایک فہرست مرتب کی جو کچح ایسے ہے۔

قانون ربانی 613 متزوط کے ساتھ ساتھ یہودیت بہت سے ربانی قواعد و ضوابط پر بھی مشتمل ہے۔یہ عنوانی طور پر تو متزوط سے مماثل ہیں لیکن ان کی خلاف ورزی پر تعزیرات نسبتا کم شدید ہیں۔دوسرا فرق یہ ہے کہ ان قوانین میں تغیر و تبدل ممکن ہے جبکہ تورات کے قوانین کو بدلنے کی اجازت کسی ربی کو نہیں۔ھلاخہا کا ربانی حصہ تین موضوعات پر مشتمل ہے۔ عغیزیریا، تکاناہ اور منہاغ۔

سائنا گوگ یہودیت میں عبات گاہ کو سائنا گوگ کہتے ہیں۔ سائنا گوگ (کنیسہ) ہیکل ثانی کی نابودی کے بعد معرض وجود میں آیا اور مذہب یہودیت کا مرکز ٹھہرا۔جو بیک وقت معبد، مقام دعاہاے خصوصی اور جائے قربانی قرار پایا۔

یہودی عبادات اور ادعیہ یہودی عبادت اور نماز کے لیے ہفتے کا دن مخصوص ہے۔ اسے سبت کیا جاتا ہے عربی میں یوم السبت کہلاتا ہے عبرانی שַׁבָּת اور انگریزی Saturday۔ بائبل میں سبت کو ہفتے کا ساتواں دن اور آرام و راحت کا دن کہا گیا ہے۔ اس دن ییہودی خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور زائرین معابد کے لیے خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

کوشر کوشریت یا کوشر ہونایہودیت کے سماجی اور مذہبی اعتقادات کا ایک اہم ترین جزو ہے۔ اس سے مراد ایسا گوشت کھانا جو شرعی قوانین کے تحت مذبوح ہو۔ یعنی جس طرح اسلام میں حلال گوشت کا مقام و اہمیت ہے بعینہ کوشر یہودیت میں مقام رکھتا ہے

حوالہ جات ترمیم