1952 گرمائی اولمپکس جو اولمپکس کمیٹی کے سرکاری نام Games of the XV Olympiad، سے بھی مشہور ہیں۔ دور جدید کے پندرہویں اولمپکس تھے، جو فن لینڈ کے شہر ہلسنکی میں 1952ء میں 19 جولائی تا 3 اگست کے دوران منعقد ہوئے۔

تفصیل

ترمیم

17 کھیلوں میں 149 مختلف مقابلے، 22 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 4,955 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 519 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ امریکا نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 40 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 76 بنتی ہے۔ اس کے بعد سوویت اتحاد اور ہنگری نے بالترتیب 22 اور 16 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 71 اور 42 تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  • "اولمپک"۔ اولمپک.آرگ۔ بین الاقومی اولمپک کمیٹی 
ماقبل  گرمائی اولمپکس
ہلسنکی

Games of the XV Olympiad
مابعد