1956ء گرمائی اولمپکس
(1956 گرمائی اولمپکس سے رجوع مکرر)
1956 گرمائی اولمپکس جو اولمپکس کمیٹی کے سرکاری نام Games of the XVI Olympiad، سے بھی مشہور ہیں۔ دور جدید کے سولہویں اولمپکس تھے، جو آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 1956ء میں 22 نومبر تا 8 دسمبر کے دوران منعقد ہوئے۔
تفصیل
ترمیم17 کھیلوں میں 151 مختلف مقابلے، 17 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 3,314 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 376 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ سوویت اتحاد نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 37 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 98 بنتی ہے۔ اس کے بعد امریکا اور آسٹریلیا نے بالترتیب 32 اور 13 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 74 اور 35 تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر 1956ء گرمائی اولمپکس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- "اولمپک"۔ اولمپک.آرگ۔ بین الاقومی اولمپک کمیٹی