قرعہ مسئلہ
اصطلاح | term |
---|---|
قرعہ |
ballot |
کسی انتخاب میں امیدوار الف کو n ووٹ پڑتے ہیں اور امیدوار ج کو m ووٹ (). اب صندوق میں پڑے n+m ووٹوں کو گنا جائے تو اس کا کیا احتمال ہے کہ تمام تر گنتی کے دوران الف کو ج پر سبقت رہے گی؟ یہ احتمال یوں ہے:
اس مسئلہ کو یوں بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے پاس n سرخ گیند اور m نیلے گیند () ہیں۔ ایسے کتنے لکیری مرتب ہیں جن میں پہلے i گیندوں میں سرخ گیندوں کی تعداد نیلے گیندوں سے زیادہ ہے اور جہاں
. مثلاً اگر چار سرخ اور دو نیلے گیند ہیں تو ایسے یہ دو مرتب ممکن ہیں:
(سرخ، سرخ، سرخ، نیلا، نیلا)، (سرخ، سرخ، نیلا، سرخ، نیلا)۔ ممکن مرتب کی تعداد کو ہم کی N(n,m)
علامت سے لکھتے ہیں۔ سرخ اور نیلے گیندوں کے کُل لکیری مرتب ممکن ہیں، کیونکہ n+m جگہوں میں n سے جگہوں پر سرخ گیند رکھے جانے ہیں۔ اس لیے احتمال بنتا ہے:
اب اگر آخری گیند سرخ ہو، تو بقیہ n-1
سرخ اور m نیلے گیندوں میں سے مطلوبہ مرتب (جن میں سرخ ہمیشہ زیادہ ہوں) کی تعداد N(n-1,m)
ہے۔ اسی طرح اگر آخری گیند نیلا ہو، تو بقیہ n سرخ اور m-1
نیلے گیندوں میں مطلوبہ مرتب کی تعداد N(n,m-1)
ہے۔ اس لیے
N(n,m) = N(n-1,m)+N(n,m-1)
ان دو مساوات کو استعمال کرتے ہوئے ہم نیچے کی مساوات حاصل کر سکتے ہیں:
جس میں کی اوپر دی عبارت ڈال کر تسلی کی جا سکتی ہے کہ اس مساوات کی تسکین ہوتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمE=mc2
اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات