حیاتی لمعان
(Bioluminescence سے رجوع مکرر)
حیاتی لمعان یا بائیو لیومی نیسین یا حَياتی نورانِيَّت یا حیاتی تنویر (bioluminescence) جاندار اجسام کا روشنی سے پیدا کرنے والا عمل ہوتا ہے۔ ان میں جگنو اور متعدد سمندری جاندار شامل ہیں ۔ یہ روشنی اینزائم لیوسی فیریز کی موجودگی میں لیوسی فیریز کی موجودگی میں لیوسی فیرم کی تکسید سے پھوٹتی ہے۔ یعنی ایسا ان اجسام میں موجود کیمیائی مادوں کے آپس میں تعمل کے نتیجے میں واقع ہوتا ہے جس کی پیداوار کے طور پر روشنی توانائی کی صورت میں خارج ہوتی ہے اور ان میں چمک کا باعث بنتی ہے۔ اس قسم کے حیاتی لمعانیوں (bioluminescents) میں ایسے کیمیائی مرکبات کہ جو لمعان کا موجب بنتے ہیں اصل میں تالقی (fluorescent) مادے ہوتے ہیں جو مختلف اقسام کے رنگوں میں یتالق (fluoresce) ہونے کی خصوصیات رکھتے ہیں؛ ان میں سبز، نیلا، پیلا و سرخ وغیرہ شامل ہیں۔
ویکی ذخائر پر حیاتی لمعان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |