اصطلاح term

سالگرہ مسلئہ
طبقہ
ممکنات
تقرب

birthday problem
order
possibilities
approximation

ایک جگہ اگر کچھ لوگ جمع ہوں تو اس کا کیا احتمال ہے کہ ان میں سے کسی دو اشخاص کی سالگرہ ایک ہی دن پڑتی ہو گی؟ اگر افراد کی تعداد صرف 23 ہو، تو اس بات کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے کہ ان میں کم از کم دو افراد ایسے ہوں گے جن کی سالگرہ ایک ہی دن ہو گی! اس مسئلہ کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ یہ مسئلہ کئی روپ میں روز مرہ زندگی میں پیش آتا ہے اور عام آدمی کو بظاہر شاز و نادر (یا عجب اتفاق) معلوم ہونے والے واقعہ کا احتمال ریاضی قواعد کے مطابق خاصا زیادہ ہوتا ہے۔

بیان

ترمیم
   
15 0.253
23 0.507
30 0.706
50 0.970
75 0.9997

اس بات کا کیا احتمال ہے کہ n افراد میں سے دو افراد کی سالگرہ ایک ہی دن پڑتی ہو گی؟ آسانی کے لیے ہم پہلے اس واقعہ کے متمم واقعہ یعنی "n میں سے کسی دو افراد کی سالگرہ ایک دن نہیں پڑتی" کا احتمال معلوم کرتے ہیں۔ سال میں 365 دن ہوتے ہیں (leap سال کو چھوڑ کر)۔ ان n افراد کو 1 سے n تک عدد تفویض کر کے طبقہ بناؤ۔ اس طبقہ کے افراد کے سالگرہ دنوں کا طبقہ   ممکنات پر مشتمل ہے۔ کسی دو شخص کی سالگرہ ایک ہی دن نہ پڑنے کی صورت میں ممکنات کی تعداد   ہے۔ اس لیے کسی دو افراد کے ایک ہی دن سالگرہ ہونے کا احتمال

 

ہو گا۔ جدول میں دیکھو کہ افراد کی تعداد اگر 75 ہو تو یہ امر تقریباً یقینی ہے کہ ان میں دو افراد ایسے ضرور ہوں گے جن کی سالگرہ ایک ہی دن ہو گی۔

تقرب

ترمیم

مسئلہ کو یوں دیکھا جا سکتا ہے کہ n میں سے ہر دو افراد کے جوڑے کو پرکھا جائے کہ کیا ان کی سالگرہ ایک ہی ہے۔ ان جوڑوں کی تعداد   ہے۔ اور کسی جوڑے کی کامیابی (یعنی ایک ہی دن سالگرہ) کا احتمال   ہے۔ اگر کامیاب جوڑوں کی تعداد کو X کہا جائے، تو ظاہر ہے کہ تصادفی متغیر X دو رقمی توزیع شدہ ہو گا۔ اس توزیع کا پوئیسن توزیع سے تقرب کیا جا سکتا ہے، جہاں پوئیسن کا

 

ہو گا۔ اب (کم از کم) دو افراد کا ایک ہی دن سالگرہ ہونے کا احتمال   ہے، جو پوئیسن توزیع کے حوالے سے

 

ہے۔ اس طرح احتمال   کا تقرب یوں ہو گا

 

مزید دیکھیے

ترمیم

E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات