نظریۂ سیاہ راج ہنس
نظریۂ سیاہ راج ہنس سے نسیم نکولاس طالب[1] نے قوی-اثر، مشکل بَر پیشن گوئی اور نادر واقعات کے وجود، جو معمول توقع سے باہر ہوں، کو سمجھانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ یہاں غیر متوقع واقعات سے مراد بڑے مطلق قدر اور نتائج والے واقعات ہیں اور تاریخ میں ان کا غالب کردار ہے۔ ایسے واقعات شدید باہریلے ہوتے ہیں۔
نسیم نے زور دے کر بتایا ہے کہ حصص بازار اور اقتصادیات میں ریاضیاتی تماثیل جو معمول توزیع پر اساس ہیں اور وسیع استعمال ہو رہے ہیں، بالکل غیر موزوں ہیں۔ حقیقی دنیا کے واقعات کی توزیع طاقت کا قانون جیسے ہوتی ہے جس میں بڑی مطلق قدر کے واقعات کا احتمال نسبتاً (معمول توزیع کی نسبت) بہت زیادہ اور اہم ہوتا ہے۔ ایسا واقعہ (سیاہ راج ہنس) جب رونما ہوتا ہے تو اس کا اثر اتنا وسیع ہوتا ہے کہ برسوں کے معمول کے کاروبار پر حاوی ہوتا ہے۔ مثلا 1987ء کا حصص بازار کریش۔
مزید
ترمیم- ↑ نسیم نکولاس طالب، "The black swan, رینڈم ہاؤس، 2007ء"