اقسام · ساده انشقاق ذهنی

اس کا آغاز بهت ہی آهستگی سے عموماً زندگی کے اوائل ادوار میں اور خاص طور پر بلوغت میں هوتا ہے۔ مریض کی دلچسپی اور لگاؤ بیرونی ماحول میں آهسته آهسته کم اور پھر ختم هوجاتا ہے۔

v علامات:۔ امتحان میں پاس فیل کی پرواه نهیں هوتی، سماجی تعلقات سے قطع تعلق کرلیتا ہے۔ دوستوں اور خاندان سے کوئی لگاؤ نهیں رکھتا۔ بات کم کرتا ہے، کرتا ہے تو فضول اور بے معنی سی۔ صحت اور صفائ کو نظر انداز کردیتا ہے۔ جنس مخالف میں کوئی دلچسپی نهیں لیتا۔

· شبابی انشقاق ذهنی

خیالات کا غیر مربوط اور معقول سلسله هوتا ہے۔ وسوسے زیاده تر جنسی، جسمانی، مذہبی اور اذیت پهنچنے سے متعلق هوتے هیں۔ لیکن ان میں تواهمی عظمت جیسی تنظیم نهیں پائ جاتی۔

v علامات:۔ مریض کبھی کبھی اپنے ہی آپ سے هنسنے لگتا ہے، کبھی رونے لگتا ہے، هر وقت مسکراتا رهتا ہے، اپنے آپ سے باتیں کرنا اس کی سب سے بڑی علامت ہے۔ کسی چیز کے بارے میں اتنا زیاده سوچنا که کسی کاغذ پر اس کا نقشه تیار کرلینا، عجیب و غریب تصوراتی شکلیں نظر آنا یا ایسے واقعات یاد آجانا جو کبھی هوئے ہی نهیں تھے۔

جب اس کے هم عمر ساتھی کھیل رہے هوتے هیں اور زندگی سے لطف اندوز هورهے هوتے هیں، تو مریض تنهائ پسند هوجاتا ہے۔

· بلاهت

اس مرض میں سب سے زیاده حر کی مسائل سامنے آتے هیں۔ اگرچه مریض پهلے ہی سے حقیقت سے لاتعلقی و سرد مهری کا کچھ حد تک شکار هوتا ہے، اس میں مریض کبھی پر جوش اور کبھی مد ھوش نظر آتا ہے۔ مریض مدهوشی میں بغیر کسی حرکت کے ایک ہی حالت میں کافی دیر تک بیٹھا رهتا ہے۔

· خبط عظمت

یه قسم باقی قسم کی نسبت زیاده هوتی ہے، هسپتالوں میں زیاده تر تعداد انہی کی هوتی ہے، یه مرض 25 تا 40 سال کی عمر میں هوتا ہے، مریض شکی مزاج هوتا ہے، باهمی تعلقات استوار کرنے میں مریض کو مشکلات آتی هیں۔

علاج

اس کا علاج بذریعه ادوایات بھی ممکن ہے۔ ڈاکٹر مریض کو دوا تجویز کرتا ہے۔ مریض کو دوا کے استعمال کو اس وقت تک کرتے رهنا چاهئے جب تک که ڈاکٹر خود دوا کا استعمال بند نه کرادے۔ دوا کے استعمال سے مریض تیز تیز کام کرنے لگتا ہے، آس پاس کے لوگ سمجھتے هیں که مریض صحتیاب هوگیا ہے، اب اسے دوا چھوڑ دینی چاهئے، حالانکه وه دوا کے اثر کی وجه سے تیز تیز کام کررها هوتا ہے۔