جانچ
(Check سے رجوع مکرر)
جانچ (Check) جائزہ لینا؛ حرکت کو روکنا یا دھیما کرنا؛ عمل میں مزاحمت کرنا؛ رکاوٹ ڈالنا؛ تفتیش یا تحقیق کرنا؛ تصحیح؛ تحفظ یا تکمیل کے لیے جانچ پڑتال کرنا؛ پڑتال کی جگہ کسی چیز کو عارضی طور پر چھوڑ دینا یا منظور کرنا؛ جہاز پر چڑھانے یا لادنے کے لیے سامان دینا؛ یہ بتانے کے لیے کسی چیز یا سامان پر نشان لگانا کہ اس کا معائنہ کر لیا ہے یا اسے چیک کر لیا ہے؛ چارخانہ نمونے کی طرح سجانا۔ (فعل لازم) پڑتالی کھاتے سے رقم نکلوانا؛ تفصیلی تنقیح کرنا۔ (پوکر) اپنی باری پکارنے کے حق سے دستبردار ہونے کا اعلان کرنا مگر کھیل سے علاحدہ نہ ہونا۔ (شطرنج) مخالف کے شاہ کوشہ یا کشٹ دینا؛ شہ مات دینا۔ (شکاریات) شکار کی بو کھو کر کتوں کو روک لینا۔ (ہاکی) گیند لے کر بھاگنے والے مخالف کھلاڑی کو آگے بڑھنے سے روکنا۔[1]
جانچ پڑتا
جائزہ
تفتیش
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان