درون اکل
(Endocytes سے رجوع مکرر)
درون تو اندر، اندرونی یا داخلی کو کہا جاتا ہے اور اکل کا مطلب کھانا ہوتا ہے، گویا درون اکل کا مفہوم خلیات کا اندر کی جانب کھانا ہے یعنی خلیات اگر کچھ کھا کر اپنے اندر کوئی چیز لے کرجائیں تو اس عمل کو حیاتیات میں درون اکل کہا جائے گا اور انگریزی میں اسے endocytosis کہتے ہیں، جہاں endo کا مطلب درون یا داخلی کا ہے اور cytosis کا مطلب خلوی ہوتا ہے۔ اور وہ خلیہ جو اندر کی جانب کھاتا ہے اکل کرتا ہے اسے درون اکلیہ (endocyte) کہا جاتا ہے جس کی جمع درون اکلیات ہوتی ہے۔ یہ دراصل ایک قسم کی خلوی اکل (phagocytosis) ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر درون اکل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |