معادلہ تعلق
(Equivalence relation سے رجوع مکرر)
ریاضیات میں معادلہ تعلق ایک تثنیہ تعلق ہے جو کسی طاقم کا اس طرح بٹوارہ کرتا ہے کہ طاقم کا ہر عنصر صرف اور صرف بٹوارہ کے ایک خلیہ میں آئے۔ طاقم کے دو عناصر برابر تصور ہوں گے (معادلہ تعلق کی رُو سے ) اگر وہ ایک ہی خلیہ کے عنصر ہوں۔ کسی بھی دو خلیہ کا تقاطع خالی ہو گا؛ تمام خلیہ کا اتحاد اصل طاقم کے برابر ہو گا۔