Eucalyptus globulus
Eucalyptus Globulus (سفیدہ)
یہ ایک طاقتور دافع تعفن اور جراثیم کش دوا ہے بلغم خارج کرتی ہے اور پسینہ لاتی ہے پٹھوں کے کمزوری کے باعث بدہضمی ،معدہ اور آنتوں کا نزلہ ،یہ نزلاوی حالتوں پر اثر کرتی ہے ملیریا اور آنتوں کے عوارض میں مفید ہے انفلوئنزا ،واپس پلٹنے والا بخار ،یہ پیشاب آور ہے پیشاب میں یوریا کی مقدار بڑھاتی ہے اندرونی بیرونی اخراج خون (ہیمامیلس)، ٹائیفائیڈ ، تھکان اور خون کا زہریلا پن ،ہوا کی نالیوں ،آلات بول اور آنتوں کی بلغمی جھلیوں کی خرابیاں ،کھانے کے چند گھنٹے بعد معدہ اور آنتوں میں درد ہوتا ہے سر: انتہائی خوش ،ورزش کرنے کی خواہش ،ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہلکا ہلکا سر درد ناک: ناک بند ہونے کا احساس ،زکام پانی جیسی رطوبت بہنا ،ناک بہنا بند نہیں ہوتا ،پرانا نزلہ جس میں پیپ جیسی بدبودار رطوبت خارج ہوتی ہے ،ناک کی جالی دار ہڈی اور پیشانی بھی ملوث ہوتی ہے
گلا: گلے اور منہ میں ڈھیلا پن اور چھالے بنتے ہیں تھوک کی مقدار بڑھ جاتی ہے گلے میں بھراؤ اور جلن ،گلے میں مسلسل بلغم کا احساس ،ٹانسلز بڑھے ہوئے متورم زخم خوردہ اور گلے کی سوجن . (ٹنکچر مقامی طور پر استعمال کریں ) معدہ: ہضم سست ،بدبودار ہوا خارج ہوتی ہے معدہ کے بالائی حصہ میں شرائیں کی دھڑکن ،تلی سخت ہو جاتی ہے اور سکڑ جاتی ہے پیٹ کا بالائی حصہ کا درد جو کھانے سے کم ہوتا ہے معدہ کا مہلک مرض جس میں خون اور ترش مواد کی قے آتی ہے
پیٹ: حاد اسہال ،آنتوں میں مسلسل درد اور اسہال آنے کا خوف ،پیچس اس کے ساتھ مقعد میں گرمی کا احساس ،اینٹھن اور اخراج ہوتا ہے ،ٹائیفائیڈ کے اسہال ،پاخانہ پانی جیسا پتلا اور پاخانہ سے پہلے تیز درد ہوتا ہے
پیشاب: انفلوئنزا کی پیچیدگی کی وجہ سے گردہ کی سوزش ،پیشاب میں خون آتا ہے پیپ والی سوزش گردہ ،مثانہ اس قدر کمزور کہ پیشاب خارج نہیں کر سکتا. جلن اور اینٹھن ،مثانہ کا نزلہ ،کثرت پیشاب ،پیشاب کی نالی میں مسے ،نالی کا سکڑاؤ ،سوزاک
تنفس: دمہ جس کے ساتھ سانس کی تنگی اور دھڑکن ہوتی ہے بلغمی دمہ ،سفید گاڑھی بلغم خارج ہوتی ہے بوڑھے افراد کا برانکائیٹس ،سانس کی نالیوں سے بلغم بکثرت نکلتی ہے بلغم اور پیپ جیسا مواد خارج ہوتا ہے خراش دار کھانسی ،سوکھے کے شکار بچوں کی کالی کھانسی ،سانس کی نالیاں پھیل جائیں
عورت: تیزابی بدبودار لیکوریا ،پیشاب کی نالی کے منہ کے گرد زخم.
اطراف: گنٹھیاوی درد رات کو چلنے سے اور بوجھ اٹھانے سے بڑھتا ہے سختی اور تھکن کا احساس سوئی چبھنے کا احساس اور تکلیف دہ درد کلائی اور ہاتھ کی انگلیوں کے جوڑوں پر گانٹھیں اور سوجن ،
جلد: غدود بڑھ جاتے ہیں،اور جوڑوں پر گانٹھیں بنتی ہیں۔ گندے نہ مندمل ہونے والے زخم ،داد کے دانے
بخار : درجہ حرارت زیادہ ،ٹائیفائیڈ بخار ،سرخ بخار(حفاظت کرتی ہے اور شفادیتی ہے ) اخراج بدبودار ،درجہ حرارت زیادہ نبض تیز مگر کمزور ،مدرٹنکچر دیں.
تعلق: اناکارڈیم ،ہائیڈراسٹس ،کالی سلف ،انگورا طاقت: مدرٹنکچر اور چھوٹی طاقتیں Muhammad Gulzar Khan