تعبیرہ
(Exon سے رجوع مکرر)
تعبیرہ (exon)، دراصل ڈی این اے کے متوالیہ میں موجود ایسے قطعات کو کہا جاتا ہے کہ جو وراثہ (جین) کے رموز کی تعبیر فراہم کرتے ہیں۔ سادہ سے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ تعبیرہ ڈی این اے کا ایک ایسا ٹکڑا ہوتا ہے جو لحمیہ (پروٹین) تیار کرتا ہے اور چونکہ لحمیات ہی وہ بنیادی سالمات ہوتے ہیں جو جسم میں اس ڈی این اے کے رموز کے افعال کو ظاہر کرتے ہیں جس سے وہ تیار ہوئے ہوں۔
وجہ تسمیہ
ترمیماس نام کی وجہ تسمیہ کو سمجھنے کے لیے حیاتیات کے ایک بنیادی قانون کو سمجھنا ضروری ہے جو یہ بیان کرتا ہے کہ
- حیات کے لیے درکار تمام معلومات ؛ A G C اور T کے رموز کی صورت میں DNA کے سالمے میں موجود ہوتی ہیں، دیکھیے متوالیہ *** لحمیات کے سالمات دراصل ڈی این اے کے پوشیدہ رموز کی تعبیر ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ڈی این اے کے وہ حصے جو تعبیر کی حیثیت رکھنے والے لحمیات تیار کرتے ہیں تعبیرہ کہلائے جاتے ہیں یعنی ڈی این اے یا جین کے مخصوص قطعات کو تعبیر مہیا کرنے والا۔