معیار طلا
(Gold standard سے رجوع مکرر)
معیار طلا یا گولڈ اسٹینڈرڈ سے مراد ایسی کاغذی کرنسی تھی۔جس کا رواج اٹھارویں صدی کے بعد ہوا جسے بینکوں سے سونے کی مقرر شدہ مقدار میں تبدیل کیا جا سکے۔ دوسرے الفاظ میں یہ سونے کے سکوں کی رسید (نوٹ) ہوا کرتی تھی۔ماضی میں کرنسی مختلف دھاتوں کی بنی ہوتی تھی اور اب بھی چھوٹی مالیت کے سِکّے دھاتوں سے ہی بنائے جاتے ہیں۔ کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد کاغذی کرنسی بتدریج ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے