آئ-اے-ایس 17
بین الاقوامی معیار برائے اکاؤنٹ سازی- سترہ یا لیزز
ترمیممقصد
ترمیم1 - اس اکاؤنٹنگ معیار کا مقصد لیسیز اور لیسرز کے لیے لیزوں پر مناسب اکاؤنٹنگ پالیسیاں اور ڈسکلوژرز متعارف کرانا ہے -
دائرۂ کار
ترمیم2 –اس معیار کا اطلاق ذیل میں درج لیزوں کے علاوہ تمام لیزوں پر ہونا چاہیے :
(الف) مادنیات، تیل، قدرتی گیس اور ایسی ہی دیگر نان-ری جینریٹو وسائل کو تلاش کرنے کے لیے کی گئی لیزیں -
(ب) موشن پکچر فلموں، وڈیو ریکارڈنگ، ناٹک، مینو اسکرپٹس، جملۂ حقوق، پیٹنٹز کے لائسینسی معاہدے۔
تاہم اس معیار کو مندرجہ ذیل چیزوں کے لیے پیمائش کا معیار نہیں بنایا جا سکتا:
(الف) وہ جائداد، لیسیز نے جس کی اکاؤنٹسازی آؤ-اے-ایس چالیس: چالیسویں میعار کے تحت بطور جائداد برائے سرمایاکاری کی ہو(دیکھیے آؤ-اے-ایس چالیس)؛
(ب) وہ جائداد برائے سرمایاکاری لیسرز نے جس کی اکاؤنٹسازی بطور آپریٹنگ لیز کی ہو؛
(ج) وہ حیاتیاتی اثاثے لیسرز نے جس کی اکاؤنٹسازی بطور فائنینس لیز کی ہو؛
یا
(د) وہ حیاتیاتی اثاثے لیسیز نے جس کی اکاؤنٹسازی بطور آپریٹنگ لیز کی ہو (دیکھیے آؤ-اے-ایس اکتالیس۔
3 –یہ معیار ان معاہدوں پر بھی لاگو ہوگا جو اثاثوں کا حقّ استعمال منتقل کرنے کے باوجود اس کے کہ آپریشن اور مینٹیننس سے منسلک لیسر کی خدمات لی جاتیں ہوں۔ اس معیار کا اطلاق ان معاہدوں پر نہیں ہوتا جو دراصل کانٹریکٹ برائے خدمات ہیں اور حقّ استعمال لیسیز کو منتقل نہیں کرتے۔