عنایت آباد
(Inayatabad سے رجوع مکرر)
اس کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
عنایت آباد :-
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع مانسہرہ کی یونین کونسل عنایت آباد کا مرکزی گاؤں ہے۔ سطح سمندر سے اس کی اوسط بلندی 3،224 میٹر (10،578 فٹ)ہے۔ ہزارہ کی مشہور ندیوں میں سے ایک ندی سرن اسی گاؤں سے ہو کر گذرتی ہے۔
وجہ تسمیہ:-
عنایت آباد (ہندکو لہجے میں نیتاباد)ایک سواتی بزرگ عنایت اللہ خان کے نام سے مشہور ہے جو سترھویں صدی کے آخر میں اس علاقے میں وارد ہوئے۔
آبادی :-
عنایت آباد کی آبادی کم و بیش 3000 افراد پر مشتمل ہے۔ بلحاظ اقوام جانسخیل سواتی اکثریت میں ہیں۔ باقی کی مقامی آبادی میں اعوان کشمیری اور گجر شامل ہیں۔
زبان :-
اکثریت ہندکو بولتے ہیں جبکہ پشتو بھی مقامی زبان کا درجہ رکھتی ہے۔
مضافات :-
عنایت آباد کے مضافات میں بفہ، بانڈہ پیراں، میرا اور گاندھیاں شامل ہیں۔
مشہور شخصیات :-
- بابو تاج محمد خان
- پروفیسر سعید الحق زاہد (باٹنی)