نواب خیر بخش مری
پیدائش: 1923ء
پاکستانی سیاست دان۔ قوم پرست لیڈر۔ بلوچ قبیلہ مری کے سردار۔ نواب مہر اللہ خان مری کے فرزند۔ کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ چیفس کالج لاہور میں تعلیم پائی۔ 1950ء میں مری قبیلے کے سردار بنے اور بلوچستان کی سیاست میں سرگرم حصہ لینا شروع کیا۔ متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ نومبر 1978ء میں سیاسی نااہلیوں کے کمیشن نے انھیں سات سال کے لیے صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے نااہل قرار دے دیا۔ اس کے بعد افغانستان چلے گئے۔ اور جب جمالی صاحب وزیر اعلیٰ بلوچستان بنے تو انھیں واپس بلا لیا گیا۔ حکومت پاکستان اکثر ان پر بغاوت اور حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کا الزام لگاتی رہی ہے۔ حب کہ نواب صاحب نے ہمیشہ اپنے علاقے کی احساس محرومی دور کرنے کے لیے سیاست کی۔ آپ عطاء اللہ مینگل کے ساتھی تھے۔ نواب خیربخش مری کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔