چوہا دہرا دقیقہ 2
(MDM2 سے رجوع مکرر)
چوہا دہرا دقیقہ 2 (mouse double minute 2) اصل میں انسانی موراثہ (genome) میں پایا جانے والا ایک وراثہ ہے جسے اس کے افعال کے اعتبار سے سرطان پیدا کرنے والے وراثات یعنی وراثات الورم (oncogenes) میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس وراثے کو اس کے اوائل الکلمات کی بنیاد پر MDM2 بھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ یہ وراثہ پہلی بار چوہے میں دریافت ہوا تھا[1] اسی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ چوہا لگایا جاتا ہے جبکہ نام کا باقی حصہ اس کی وراثی یا سالماتی ساخت کو ظاہر کرتا ہے جو اپنی نوعیت میں دہرا دقیقہ (double minute) ہوتی ہے اور آخری عدد 2 اصل میں اس وراثے کے دوسرے مثلی (homologue) کو ظاہر کرتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Tumorigenic potential associated with enhanced expression of a gene that is amplified in a mouse tumor cell line. EMBO J. 10: 1565-1569, 1991. (آن لائن ربط)