صلابت مکلس وسطانی

(Medial calcific sclerosis سے رجوع مکرر)

صلابتِ مکلس وسطانی (انگریزی: Medial calcific sclerosis):عموماً زائد عمر کے افراد میں ایسی صلابت شریانی ہوتی ہے جس میں شریان کی تین پرتی دیوار میں سے وسطانی دیوار (medial ) دیوار متاثر ہو۔ چونکہ اس صلابت میں کیلشیم (calcium) کے سالمات بھی چربیاتی مرکبات کے ساتھ موجود ہوتے ہیں (اور نتیجتاً شریان سخت ہو جاتی ہے) اس لیے اس قسم کی صلابت (sclerosis) کو calcific یعنی مکلس کہا جاتا ہے۔ عموماً تھائرائیڈ غدود یا پھر رحم (uterus) میں دیکھی جاتی ہے۔

صلابت مکلس وسطانی کی شکار شریان کی اندر سے مائیکروگرافی۔ بنفشی رنگت کیلشئیم اور دیگر جمنے والے ذرات کو دکھا رہا ہے

یہ صلابتِ عصیدہ (atherosclerosis) سے مختلف اور غیر متعلق ہوتی ہے اور 50 سال سے زائد عمر افراد میں اور ذیابیطس کے شکار افراد میں پائے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اورشریانیں اپنی لچک کھوتی جاتی ہیں اور سخت ہو جاتی ہیں۔

ملحقہ اثرات

ترمیم

اس کے ملحقہ اثرات (Associated conditions) صلابت کی باقی قسموں سے کم سمجھے جاتے ہیں لیکن یہ پھر بھی کئی طبی مسائل پیدا کرتا ہے مثلاً دل کے امراض۔ ذیابیطس کے شکار افراد میں پیروں کی انگلیاں کاٹے جانے کی وجہ یہی ہوتی ہے۔ اس کے شکار افراد میں ہڈیوں کی بھربھرا جانے کی بیماری کے امکان بڑھ جاتے ہیں، ہڈیوں کی کمیت کم ہو جاتی ہے اور ٹوٹنے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

ترمیم