سالمۂ خرد / micromolecule کی اصطلاح بعض اوقات ایسے سالمات کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جو آپس میں مل کر کوئی بڑا سالمہ بناتے ہوں، اس طرح ان چھوٹے یا خرد سالمات سے ملکر بننے والا بڑا بڑا سالمہ سالمۂ کبیر (macromolecule) کہلاتا ہے۔ اس کی ایک عام سی مثال لحمیات کے سالمے کی ہے جس میں امائنو ترشے (amino acides) کے چھوٹے چھوٹے خرد سالمات آپس میں ایک زنجیر کی شکل میں جڑ کر لحمیہ کا ایک بڑا سالمۂ کبیر تیار کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور مثال دنا یعنی ڈی این اے کی دی جا سکتی ہے جس میں مرثالثات (nucleotides) کے چھوٹے سالمات خرد آپس میں جڑ کر DNA کا بڑا سالمۂ کبیر تیار کر دیتے ہیں۔