پیر غائب آبشار
(Pir Ghaib Waterfall سے رجوع مکرر)
پیر غائب آبشار (Pir Ghaib Waterfall) وادی بولان میں بلوچستان، پاکستان کے شہر کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آبشار ہے۔[1]
پیر غائب آبشار | |
---|---|
مقام | کوئٹہ، پاکستان |
نیچے گرتے گرتے آبشار کئی حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جس سے اس کی کشش میں دو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ مقامی روایت کے مطابق اس آبشار سے متعلق ایک لوک کہانی موجود ہے، جس میں ایک نوجوان دشمنوں سے بچنے کے لیے اسی مقام پر غائب ہو گیا جس کی وجہ سے آبشار کا یہ نام پڑ گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پیر غائب"۔ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان، حکومت پاکستان۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2012