سیاروی ہندسیات
(Planetary engineering سے رجوع مکرر)
سیاروی انجینئری (planetary engineering) علم ٹیکنالوجی و ہندسیات کی ایک شاخ ہے جس میں کسی بھی سیارے کی عالمگیر (کائناتی) خصوصیات کو متاثر (تبدیل) کیا جاتا ہے اور اس نظریاتی / تجرباتی تبدیلی کا مقصد مستقبلیات سے مربوط ہے جس میں زمین کے علاوہ نظام شمسی (یا اس سے باہر بھی) دوسرے سیاروں کو قابل بود (habitable) بنانے پر تحقیق کی جاسکے۔ بعض اوقات اس علم کو تراب سازی (terraforming) سے ملتبس کر دیا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تراب سازی بذات خود سیاروی انجینئری کی ایک ذیلی شاخ کے زمرے میں آتی ہے۔