پلازما (طبیعیات)
(Plasma physics سے رجوع مکرر)
طبیعیات اور کیمیاء میں پلازما یا شاکلہ (plasma) ایک باردار ہوا (ionized gas) کو کہتے ہیں اور اس کو ٹھوس، مائع اور فارغہ سے الگ، مادے کی ایک مخصوص قسم تسلیم کیا جاتا ہے۔ باردار ہونے کی بات کی جائے تو اس کا مفہوم بنیادی کیمیا کے مطابق یہی ہے کہ کسی جوہر یا سالمے سے کوئی برقیہ (electron) الگ ہو گیا ہو یا مزید سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ اس نے اپنا مقام چھوڑ دیا ہو۔ اس طرح یہ آزاد بار (charge) شاکلہ کو برقی موصل (electrically conductive) بنادیتے ہیں اور اسی وجہ سے شاکلہ، برقناطیسی (electromagnetic fields) میدانوں میں سرعی رد عمل ظاہر کرتا ہے۔
ویکی ذخائر پر پلازما (طبیعیات) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |