شجر پورفائیری

(Porphyrian tree سے رجوع مکرر)

شجر پور فائیری (انگریزی: tree of porphyry)، اشیاء کے باہمی تعلق کو واضح کرنے والا ایک خاکہ ہے جسے یونانی فلسفی پورفائیری نے ترتیب دیا۔ اس نے اس میں وضاحت کی کہ تمام اشیاء باہمی طور پر ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ اس خاکہ کی اہمیت یہ ہے کہ درجہ وار ترتیب یا درجوں کے حفظ مراتب کا پتہ چلتا ہے، یعنی درجوں کے ایک سلسلے کو کیسے تقسیم کیا جاتا ہے۔

وضاحت

ترمیم

اس سے دو قسمی یا دو فرعی (dichotomy) طریقہ تقسیم کی وضاحت ہوتی ہے۔ یہ وہ طریقہ تقسیم ہے جس میں ہر مرحلے پر ایک درجہ صرف دو ذیلی درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک درجہ مثبت اور دوسرا منفی۔ مثبت وہ درجہ ہوتا ہے جس میں وہ خصوصیت موجود ہوتی ہے اور منفی سے مراد وہ درجہ جس میں وہ خصوصیت موجود نہیں ہوتی۔ خصوصیت سے مراد وہ خاصیت ہے جس کو بنیاد بنا کر اس مرحلے پر تقسیم کا عمل کیا جا رہا ہوتا ہے۔

مثال

ترمیم
 
یہ خاکہ شجر پور فائیری کی وضاحت کرتا ہے.

بنیادی اصول

ترمیم

شجر پورفائیری حفظ مراتب کا خیال رکھنے والی درجہ بندی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتا ہے۔

  • ہر مرحلہ پر صرف ایک خصوصیت کو بنیاد بنا کر درجہ بندی کی جائے۔
  • ہم پلہ یا مربوط درجے (coordinate classes) آپس میں مکمل طور پر اختصاصی (extension) ہوں، یعنی جو اشیاء ایک مربوط درجے میں ہوں وہ دوسرے درجے میں نہ ہوں۔
  • کسی درجے کے تمام ذیلی درجوں کو یکجا کرنے پر وہی درجہ بن جائے جسے تقسیم کیا گيا تھا، یعنی درجہ اپنے ذیلی درجوں کی خصوصیات کا مجموعہ ہو۔ اور وہ خصوصیات جو کسی درجے میں ہوں، ان میں سے ہر خصوصیت اس کے کسی نہ کسی ذیلی درجے میں موجود ہو۔
  • مربوط درجے ایک ہی رتبے یا سلسلے (order) کے ہوتے ہیں۔ یعنی مربوط درجے آپس میں برابر کا درجہ رکھتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہوتی اور کوئی اپنے ساتھ کے مربوط درجے سے کم تر نہیں ہوتا۔[1]

کمزوریاں

ترمیم

اگرچہ شجر پورفائیری درجہ بندی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتا ہے، تاہم یہ درجہ بندی نظام کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، یوں یہ ایک درجہ بندی نظام کے معیار پر پورا نہیں اترتا اور نہ ہی اس سے عملی درجہ بندی میں کوئی مدد ملتی ہے۔ یہ درجہ بندی نظام کے لحاظ سے کمزور ہے، کیونکہ کوئی بھی درحہ بندی نظام ذیلی تقسیمات (subdivisions) کو متناقص اور متضاد اصطلاحات (contradictory terms) سے ظاہر نہیں کرتا (یعنی مثبت اور منفی)، بلکہ درجہ بندی نظاموں میں تمام ذیلی تقسیمات کو مثبت اصطلاحات سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. شوکت حسین، درجہ بندی و کیٹلاگ سازی، صفحہ26۔ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی اسلام آباد، پاکستان