پروگرامنگ زبان (انگریزی: Programming language) سے مراد کوئی بھی ایسی زبان ہوتی ہے جس میں لکھی ہوئی ہدایات کو کمپیوٹر سمجھ سکے۔ پروگرامنگ زبان کے بارے میں درج ذیل باتیں ضرور مد نظر رکھیں کیونکہ پروگرامنگ زبانیں کئی لحاظ سے عمومی زبانوں سے مختلف ہوتی ہیں۔

  • پروگرامنگ زبان میں ہدایات لکھی جاتی ہیں۔
  • عام زبانوں کے برخلاف ان میں کسی قسم کے حروف تہجی،جملے،فقرے یا پیراگراف وغیرہ نہیں ہوتے۔
  • پروگرامنگ زبانوں میں ہمیشہ کمپیوٹر کے لیے ہدایات لکھی جاتی ہیں۔
  • پروگرامنگ زبانوں کے باقاعدہ اصول و قواعد(Syntax) ہوتے ہیں۔
  • پروگرامنگ زبانوں کے اصول قواعد میں کسی بھی قسم کی غلطی کی وجہ سے کمپیوٹر اس میں لکھی ہوئی ہدایات کو سمجھنے سے انکار کردیتا ہے۔
  • اب تک بنائی جانے والی اکثر پروگرامنگ زبانیں انگریزی حروف تہجی کو استعمال کرتی ہیں۔
  • پروگرامنگ زبانیں کئی قسم کی ہیں جو اپنے استعمال،اپنے طریقہ کار اور مقاصد میں ایک جیسی بھی ہیں اور مختلف بھی۔

عام طور پر پروگرامنگ میں کسی الگورتھم کو نافذ(Implement) کیاجاتا ہے تاہم کچھ زبانیں اس مقصد کے لیے نہیں بنائی گئیں اور ان میں الگورتھم کو نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

جماعت بندی

ترمیم
  • بلحاظ طرز تحریر
  • بلحاظ مقاصد
  • بلحاظ طریقہ استعمال
  • بلحاظ جائے استعمال

بلحاظ طرز تحریر

ترمیم

طرز تحریر کے لحاظ سے زبانوں کی دوبڑی اقسام ہیں

ٹیگ کی بنیاد پر لکھی جانے والی زبانیں

ترمیم

یہ زبانیں باقاعدہ پروگرامنگ زبان نہیں کہلاسکتیں کیونکہ ان میں کسی قسم کی مرحلہ وار ہدایات نہیں ہوتیں۔ یہ زبانیں کمپیوٹر کی سکرین پر مواد کو دکھانے اور اس کی ترتیب کو قائم رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔HTMLاس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ اس کے علاوہ XML میں بھی ٹیگ کی بنیاد پر کام ہوتا ہے۔ لیکن XML مواد کو ظاہر کرنے کے علاوہ معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

منطقی زبانیں

ترمیم

یہ زبانیں خاص طور پرکسی نہ کسی منطقی مسئلے کو حل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ باقاعدہ پروگرامنگ زبانیں ہیں۔ ان میں بھی مواد کی ترتیب کے حوالے سے کچھ سہولیات ہوتی ہیں لیکن بہت ہی کم۔ اس کے برعکس یہ پیجیدہ ریاضیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔C/C++،جاوا،اسمبلی اس کی اہم مثالیں ہیں۔ اس مضمون میں ہماری توجہ زیادہ ہ تر انھیں زبانوں پر رہے گی۔

مزید دیکھیے

ترمیم